• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

عصری تعلیم کے لئے عصری اسکول وکالج کا قیام ضروری

مسلمان ابھی نہ جاگے توبہت دیرہوچکی ہوگی،1947سے تمام سیاسی پارٹیوں کی متفقہ پالیسی ہے’’مسلمانوں کو اپنے پیروں پر کھڑانہ ہونے دو‘‘:مولانا ارشدمدنی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 1, 2023
0 0
A A
عصری تعلیم کے لئے عصری اسکول وکالج کا قیام ضروری
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 30؍نومبر،:، ہمارا سماج:آج یہاں جمعیۃعلماء دہلی وہریانہ صوبوں کے ضلعی صدور، نظمااور ارکان مرکزیہ کا ایک روزہ تربیتی پروگرام مسجدجھیل پیاؤآئی ٹی او میں منعقدہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے ایک بارپھر یہ وضاحت کی کہ جمعیۃعلماء ہند عصری تعلیم کی ہرگزہرگز مخالف نہیں ہے ، قوم کو جہاں علماء فضلاء کی ضرورت ہے وہیں اسے ڈاکٹروں ،انجینئروں اورسائنس دانوں کی بھی ضرورت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ دینی تعلیم کو لازمی تصورکرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماراموقف ، ہماری سیاست ، ہماری کارکردگی پوری طرح ہمارے اکابرین کی مرہون منت ہیں، اوراسی کو ہم اپنے لئے مشعل راہ سمجھتے ہیں ، ان کے طریقہ کارسے ہٹ کر کوئی نیاطریقہ کاراختیارکرنا ہم جماعت کے لئے مفید نہیں سمجھتے ، مولانا مدنی نے زوردیکر کہاکہ ہمارے اکابربھی علوم عصریہ کے مخالف نہیں تھے ، حالانکہ یہ سب کے سب عالم اورعلوم نبوت کے ماہر تھے ، ملک کی آزادی کے لئے انہوں نے انگریزوں کے خلاف طویل جدوجہد کی اورجان ومال کی قربانی بھی دی ، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ انگریزی تعلیم کے خلاف نہیں تھے ، چنانچہ جب ملک آزادہواتوجمعیۃعلماء ہند کی قیادت نے مدارس اوراسکولوںکے قیام کے لئے باضابطہ طورپر ایک ملک گیر تحریک چلائی کیونکہ وہ اس بات کو سمجھتے تھے کہ قوم کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ، انہوںنے کہا کہ ہمارابھی موقف یہی ہے کہ علوم عصریہ بھی ہمارے لئے ضروری ہے ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم وہ اس لئے ضروری سمجھتے ہیں کہ اگر ہمارابچہ ڈاکٹرانجینئر بن گیا ہے تو اسے اتنی دینی تعلیم توہونی ہی چاہئے کہ وہ آخری وقت میں کلمہ پڑھ سکے، انہوںنے اس بات پر سخت افسوس کا اظہارکیا کہ عصری تعلیم کے تعلق سے جنوبی ہندوستان کے مسلمانوں میںجو شعورہے وہ شمالی ہندوستان کے مسلمانوں میں نہیں ہے ، ہم شادی بیاہ اوردوسری خرافات والی چیزوںپر تولاکھوں روپے خرچ کردیتے ہیں لیکن اسکول وکالج کھولنے کے بارے میں نہیں سوچتے ، ایسا نہیں ہے کہ جنوب کے مقابلہ شمالی مسلمانوںکے پاس سرمایہ کی کمی ہے ، درحقیقت ان کے اندرشعورنہیں ہے جس کو پید اکرنے کی اب اشدضرورت ہے ، مولانا مدنی نے کہا کہ حالیہ دنوںمیں مسلم لڑکیوںسے ہندولڑکوںکی شادیوںکے افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیںیہ بلاسبب نہیں ہے بلکہ فرقہ پرستوںکاایک ٹولہ منظم طورپراس کی پشت پناہی کررہاہے کہ مسلم بچیوںکومرتددبنایاجائے ، انہوںنے آگے کہا کہ اس کو لیکر فرقہ پرستوںنے جو پروپیگنڈہ کیا اس کے دباؤمیں لوجہاد کی خود ساختہ اصطلاح کے خلاف بی جے پی حکمرانی والی ریاستوںمیں قانون بھی بنادیا گیا ، لیکن اس کے نفاذمیں بدترین امتیازبرتاگیا ، اگر کسی مسلم لڑکے نے اس طرح کی بدبختی کی تو اس کے پورے خاندان کو اٹھاکر جیل بھیج دیا گیا ، لیکن جب اس طرح کی حرکت کسی ہندولڑکے نے کی تو کوئی کارروائی نہیں ہوئی بلکہ انتظامیہ کے لوگوںنے اس کی پشت پناہی کی ، مولانا مدنی نے کہا کہ اس کا توڑیہ ہے کہ مسلمان لڑکوں اورلڑکیوںکے لئے الگ الگ تعلیمی ادارے کھولیں ، جہاں محفوظ دینی ماحول میں قوم کے بچے اوربچیاں تعلیم حاصل کرسکیں ، انہوںنے کہا کہ اگر ابھی کچھ نہ کیا گیا تو دس سال بعد یہ صورتحال دھماکہ خیز بھی ہوسکتی ہے ، اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ آپ اس امیدپر ہرگزنہ رہیں کہ سرکاریں آپ کے لئے کچھ کریں گی۔
کیونکہ 1947سے ہی تمام سیاسی پارٹیوںمیں گھسے ہوئے فرقہ پرست لوگوں کی متفقہ پالیسی یہ ہے کہ مسلمانوںکو اپنے پیروں پر کھڑانہ ہونے دیں ، یہ ہی وجہ ہے کہ آزادی کے75سال بعد بھی مسلمان ملک کی سب سے پسماندہ قوم ہیں، یہاں تک کہ وہ ہر شعبہ میں دلتوںسے بھی پیچھے ہیں ، مولانا مدنی نے کہا کہ آزادی کے بعد ارباب اقتدار کی ایک طے شدہ پالیسی کے تحت مسلمانوںکو تعلیمی اورمعاشی میدان سے باہر کردیا سچرکمیٹی کی رپورٹ اس کی شہادت دیتی ہے اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان پیٹ پر پتھرباندھ کر اپنے بچوںکو تعلیم دلوائیں ۔ انہوںنے قوم کے بااثرافرادسے یہ اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لڑکے اورلڑکیوںکے لئے الگ الگ ایسے اسکول وکالج بنائیں جہاں وہ دینی ماحول میں آسانی سے تعلیم حاصل کرسکیں۔
آج مسلمانوںمیں پڑھے لکھے لوگوںکی کمی نہیں ہیں ، ان میں تعلیم حاصل کرنے کا رجحان بڑھا ہے ناموافق حالات میں بھی قوم نے زندہ رہنے اورآگے بڑھنے کا حوصلہ نہیںچھوڑالیکن آج بھی شمالی ہندوستان میں اچھے اورمعیاری تعلیمی اداروں کی کمی ہے اس لئے میں کہتاہوں کہ عصری تعلیم کے لئے عصری اسکول وکالج بھی ضروری ہیں ، آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں کوئی بات نہیں کسی جھوپڑی میں بچیوں کے لئے اسکول کھول دیں آپ اگر ایساکریںگے تویہ ثابت کردیںگے کہ آپ کے اندرقومی شعورہے اورآپ ایک زندہ قوم ہیں، ایسا نہیں کریںگے تو مردہ ہوجائیںگے ،مولانا مدنی نے صاف لفظوںمیںکہا کہ مسلم فرقہ پرستی ہویا ہندوفرقہ پرستی جمعیۃعلماء ہند ہر طرح کی فرقہ پرستی کے خلاف ہے کیونکہ یہ ملک کے اتحادوسلامتی کے لئے تباہ کن ہے انہوںنے یہ بھی کہا کہ آزادی کے بعد جب مذہب کی بنیادپر ملک کوتقسیم کرنے کی بعض لوگوں کی طرف سے سازش ہوئی تواس کے خلاف اٹھنے والی پہلی آواز جمعیۃعلماء ہند کی تھی ، ہمارے بزروگوںکا نظریہ یہ تھا کہ جب ہم اس ملک میں تیرہ چودہ سوبرس سے محبت اور اخوت کے ساتھ رہتے آئے ہیں تواب آزادی کے بعد ہم ایک ساتھ کیوں نہیں رہ سکتے ، انہوںنے کہا کہ یہی نظریہ جمعیۃعلماء ہند کا آج بھی ہے ہمارامانناہے کہ محبت واخوت اوربھائی چارہ سے ہی یہ ملک زندہ رہ سکتاہے اورآگے بڑھ سکتاہے ورنہ آج نہیں توکل اورکل نہیں توپرسوں یہ تباہ وبربادہوجائے گا۔ فلسطین اوراسرائیل کی تاریخ کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے انہوںنے ایک بارپھر کہا کہ اسرائیل ظالم اورغاصب ہے ، اورفلسطین کے لوگ اپنے ملک کو غاصبوں سے آزادکرانے کے لئے ٹھیک ویسے ہی جنگ لڑرہے ہیں جیسی جنگ ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادکرانے کے لئے ہمارے علماء اور مہاتماگاندھی ، سبھاش چندربوس اوربھگت سنگھ وغیرہ نے لڑی تھیں ، انہوںنے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو میدان میں آنے کی ضرورت ہے ، آپ جہاں ہیں وہیں کام کریں اورجو کچھ کریں مذہب سے بالاترہوکر کریں ، آپ ہندووں سے میل جول بڑھائیں ان کو اپنے یہاں بلائیں ان کے یہاںجائیں اس لئے کہ قریب آکر ہی وہ غلط فہمیاں دورکی جاسکتی ہیں، جو فرقہ پرستوںنے ان کے ذہنوںمیں بھردی ہیں ، مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ آپ جوبھی فلاحی کام کریں اس میں مذہب دیکھے بغیر ہر ضرورت مندکو شامل کریں جمعیۃعلماء ہند کا روزاول سے یہی موقف رہاہے اوراب بھی ہے ، فرقہ پرست نفرت پھیلاکر اپنی کرسی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں آپ اس سازش کو اپنے کرداروعمل سے ناکام بنادیں اورانہوںنے ہندووں اورمسلمانوںکے درمیان جو دوری پیداکی ہے اسے اپنی محبت سے قربت میں بدل دیں ۔پروگرام میں جمعیۃعلماء ہند کے ناظم عمومی مفتی سید معصوم ثاقب ،مولانا محمد مسلم قاسمی صدرجمعیۃعلماء دہلی ، مولانا محمد ہارون قاسمی صدرجمعیۃعلماء متحدہ پنجاب، مفتی عبدالرازق ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء صوبہ دہلی ، مولانا سیدازہرمدنی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃعلماء ہند ، مولانا حکیم الدین ہریانہ، مولانا محمد عمرصدرجنوب دہلی، مولانا محمد انتظارحسین صدرضلع چاندنی چوک، مولانا محمد الیاس امیرشریعت متحدہ پنجاب ، مفتی نظام الدین نائب صدرجمعیۃعلماء دہلی ، قاری دلشادقمرجمعیۃعلماء دہلی ،مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیۃعلماء دہلی وغیرہ معززعلماء کرام وذمہ داران جمعیۃعلماء شامل تھے ۔
فضل الرحمن قاسمی
پریس سکریٹری جمعیۃعلماء ہند

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist