نئی دہلی/ دہلی حج کمیٹی کے ایگزکیوٹو افسرجاوید عالم خان کا حالیہ دنوں سروس سلیکشن بورڈ میں تبادلہ ہو گیا اُنکے اعزاز میں آج ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں عازمین حج کے لیے خدمات انجام دینے والی مختلف سماجی تنظیموں نے شرکت کی اس موقع پر دلی حج کمیٹی کے ممبر مولانا سعد نے کہا کہ جاوید عالم خان نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں حج کمیٹی اور حج منزل کے اندر بہُت سے ترقیاتی کام کرائے جس کے لیے انکو یاد رکھا جائیگا انہوں نے محض ڈھائی سال کے دوران عازمین حج کی بہتری کے لیے کام کیے دہلی سے كسی بھی ریاست کے عازمین حج کیلئے پہلی مرتبہ ایئر کنڈیشن ٹینٹ کی سہولت دستیاب کرا ي اسکے ساتھ ہی ایئرپورٹ جانے کے لیے ایئر کنڈیشن بسوں کوبھی لگایاگیا رضاکار تنظیموں سے وابستہ اسعد میاں نے کہا کہ جاوید عالم صاحب کی جتني تعریف کی جائے کم ہے کیوں کہ یہاں کے ملازمین کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ،پرنٹر وغیرہ کے ساتھ مکمل انفراسٹرکچر یعنی کہ جدید سہولیات سے لیس کیا
رضا کار تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ پہلی مرتبہ 2022 میں حج پر جانے والوں کے لئے لیے سرکار سے کھانے کا انتظام بھی کروایا جو ایک تاریخی کام مانا جائے گا دہلی حج کمیٹی کے نومنتخب ممبر مولانا سعد نے بتایاکہ
گزشتہ دنوں حج کمیٹی کی میٹنگ کے دوران اس مرتبہ حج 2023 کے لیےدہلی سرکار کے سروس ڈپارٹ منٹ سے اضافی اسٹاف لینے کے لیے تجویز دی تھی لیکن اسی درمیان جاوید صاحب کا تبادلہ ہو گیا اب اُنکی تجویز کے کام کو انشاءاللہ مکمل کیا جائیگا جاوید صاحب کے کاموں کی خوبی کی وجہ ہے کہ آج اُنکے وداعِ تقریب پر تقریباً تمام عملہ کے ساتھ ساتھ بڑھی تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی ہےجاوید عالم خان نےتمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ سرکار نے مجھے دہلی سروس سلیکشن بورڈ میں جو زمه داری سونپی ہے
اسکو ایمانداری سے انجام دینگے اس کے علاوہ حج سے متعلق کسی بھی کام کے لیے میں ہر وقت تیار ہوں












