بلند شہر، خورجہ حلقہ کے گائوں حسن گڑھ میں جمعہ کی دیر شام فصل کی تقسیم کو لیکر دو فر یقوں میں مار پیٹ ہوگئی ،جس میں دونوں فر یق کے چار لوگ زخمی ہوگئے ۔فر یقین نے ایک دوسرے کے خلاف پولس میں تحریر دیکر کارروائی کا مطا لبہ کیاہے ۔پولس نے معا ملہ کی جانچ کے بعد کارروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔اطلا ع کے مطا بق خورجہ حلقہ کے گائوں حسن گڑھ سا کن شو کت علی نے بتایا کہ اس نے اپنی زمین میں گائوں ساکن یا مین کو شا مل کر لیا تھا ۔ہم دونوں نے مل کر زمین میں گیہوں کی فصل کی پیداوار کی تھی ۔جمعہ کی دیر شام گیہوں کی فصل کی تقسیم کو لیکر یامین کی نیت بد ل گئی اور زیادہ گیہوں لینے کی ضدکرنے لگا ۔اسی بات کو لیکر پہلے دونوں کے درمیان کہا سنی ہوئی اوراس کے بعد دونوں میں مار پیٹ شروع ہوگئی ۔مار پیٹ میں شو کت ،آمنہ ،یامین سمیت چار لوگ زخمی ہوگئے ۔دو نوں فر یقوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف پولس میں تحریر دی گئی ہے ۔تھانہ انچارج دنیش کمار نے بتایا کہ دونوں فر یقوں کے ذریعہ دی گئی تحریروں کی بنیاد پر رپورٹ درج کرکے معا ملہ کی جانچ کی جارہی ہے ،جو بھی قصور وار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔












