• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

مستقبل کے وبائی امراض کا مقابلہ: ڈبلیو ایچ او کے ارکان کا تاریخی معاہدے پر اتفاق

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 16, 2025
0 0
A A
مستقبل کے وبائی امراض کا مقابلہ: ڈبلیو ایچ او کے ارکان کا تاریخی معاہدے پر اتفاق
Share on FacebookShare on Twitter

جنیوا (ہ س)۔عالمی ادارہ صحت [ڈبلیو ایچ او] کے رکن ممالک نے مستقبل کے وبائی امراض سے نمٹنے کے طریقہ کار پر ایک تاریخی معاہدے کے متن پر اتفاق کیا ہے۔ برسوں کی طویل بات چیت بدھ کے اوائل میں اختتام پذیر ہوئی جس میں طے پانے والے معاہدے کا مقصد کووڈ-19 بحران کے دوران کی گئی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا ہے۔تین سال سے زیادہ کے مذاکرات اور ایک آخری میراتھن سیشن کے بعد ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ کوارٹر میں تھکے ہوئے مندوبین نے بدھ کی صبح تقریباً 2:00 بجے (0000 جی ایم ٹی) معاہدے پر مہر ثبت کر دی۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا کہ "ایک محفوظ دنیا کی طرف ہمارے مشترکہ سفر میں آج کی رات ایک اہم سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ دنیا کی اقوام نے آج جنیوا میں تاریخ رقم کر دی۔ کووڈ-19 میں لاکھوں لوگوں کی ہلاکت اور معیشتوں کی تباہی کے پانچ سال بعد مذاکرات پر عجلت کا ایک بڑھتا ہوا احساس حاوی تھا جن میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو سے لے کر خسرہ، ایم پاکس اور ایبولا تک صحت کے نئے خطرات زیرِ بحث آئے۔مذاکرات کا آخری مرحلہ ایسے وقت میں ہوا جبکہ امریکہ کی غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں اور دواسازی پر محصولات کے نفاذ کا خطرہ مذاکرات پر منڈلا رہا تھا۔آخری لمحات تک چند کانٹے دار مسائل پر اختلاف برقرار رہا۔مذاکرات کاروں کو معاہدے کی شق 11 پر کسی قدر مشکل کا سامنا رہا جو وبائی امراض کی صحت کی مصنوعات کے لیے ترقی پذیر ممالک کی طرف ٹکنالوجی کی منتقلی سے متعلق ہے۔کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران غریب ریاستوں نے امیر ممالک پر ویکسین اور ٹیسٹ کی ذخیرہ اندوزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔دوا سازی کی بڑی صنعتوں والے ممالک نے ٹکنالوجی کی لازمی منتقلی کے خیال کی سختی سے مخالفت اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ یہ رضاکارانہ ہونی چاہیے۔لیکن بظاہر اس رکاوٹ کو یہ شق شامل کرکے دور کیا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی منتقلی "باہمی اتفاق” کے ساتھ ہو۔معاہدے کا بنیادی جْز ایک مجوزہ پیتھوجن ایکسیس اینڈ بینیفٹ شیئرنگ سسٹم (پی اے بی ایس) ہے جس کا مقصد فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ پیتھوجین کی معلومات کا تیزی سے اشتراک ممکن بنانا ہے تاکہ وہ وبائی امراض سے لڑنے والی مصنوعات پر تیزی سے کام شروع کر سکیں۔آخر میں 32 صفحات پر مشتمل معاہدہ مکمل طور پر سبز رنگ میں نمایاں کیا گیا جس سے ظاہر ہوا کہ اسے ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک نے مکمل طور پر منظور کر لیا تھا۔”یہ معاہدہ اختیار کر لیا گیا ہے،” مذاکرات کی شریک سربراہ این-کلیئر امپرو نے تالیاں کی گونج میں اعلان کیا۔نیز انہوں نے کہا، "اس تاریخی معاہدے کا مسودہ تیار کرتے ہوئے دنیا کے ممالک نے مستقبل کے وبائی خطرات سے ہر ایک کو ہر جگہ روکنے اور ان کی حفاظت کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔”حتمی متن اب اگلے ماہ ڈبلیو ایچ او کی سالانہ اسمبلی میں دستخط کے لیے پیش کیا جائے گا۔جیسے ہی راہداریوں اور بند کمروں میں زوردار مذاکرات منگل کو اختتام پذیر ہوئے تو ٹیڈروس نے مذاکرات میں شمولیت اختیار کی اور صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خیال میں موجودہ مسودہ متوازن” ہے اور یہ کہ ایک معاہدہ زیادہ غیر جانبداری” لائے گا۔انہوں نے اصرار کیا کہ اگرچہ وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردِ عمل کی ہم آہنگی اور رابطہ کاری کے لیے اقدامات مہنگے ثابت ہو سکتے ہیں "لیکن کچھ نہ کرنے کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہے۔ وائرس بدترین دشمن ہے۔ (یہ) جنگ سے بھی بدتر ہو سکتا ہے۔”اس موقع پر امریکہ موجود نہیں تھا جس نے غیر ملکی امداد میں کمی کر کے عالمی نظامِ صحت کو بحران سے دوچار کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اقوامِ متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی اور وبائی امراض کے معاہداتی مذاکرات سے دستبرداری کا حکم دیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist