صدام حسین فیضی
رام پور، سماج نیوز سروس: دہلی کے چائلڈ کیئر اسپتال میں لگنے والی آگ میں سات نوزائیدہ بچوں کی موت کے بعد بھی محکمہ صحت لاپرواہی برت رہا ہے۔ ضلع کے اسپتالوں میں بھی آگ سے بچاؤ کے خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں۔ ضلع اسپتال کی سیکورٹی صرف فائر سلنڈر کی مدد تک محدود ہے۔ اسپتال میں ہائیڈرنٹس اور دیگر آگ بجھانے کے نظام کی حالت خراب ہے۔ ایسے میں اگر کوئی حادثہ ہو جائے تو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال میں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپتال میں متعدد مریض بھی داخل ہیںلیکن اسپتال میں آگ سے بچاؤ کے مناسب انتظامات نہیں ہیں۔ اسپتال کی تینوں منزلوں پر لگ بھگ 50 فائر سلنڈر نصب ہیں اور سبھی ایکٹو ہیں لیکن اس کے علاوہ آگ سے بچاؤ کے کوئی انتظامات نہیں ہیں۔ آگ بجھانے والے آلات کی حالت بہت خراب ہے۔تینوں عمارتوں میں خاک جمع کر رہے ہیں۔ اسپتال کے احاطے میں فائر ہائیڈرنٹس بھی نصب ہیں لیکن پائپ لائن کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ حکومتی سطح سے اسے فعال بنانے کے لئے بجٹ جاری کرنا ہوگا۔ بجٹ کے اجراء کے بعد پائپ لائن بچھائی جائے گی اور خود بخود پانی فراہم کیا جائے گا۔صدراسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر ایچ کے متراکاکہناہے کہ آگ بجھانے والے آلات ابھی تک کام نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے لئے بجٹ نہیں ملا۔ اس میں خودکار سینسر ہوگا۔ دھوئیں کے رابطے میں آنے پر سپلائی فوراً شروع ہو جائے گی۔ اب اس کے لئے تجویز بھیجی گئی ہے۔












