سید پرویز قیصر
چنئی میںہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شروع ہوئے دو ٹسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن روی چندرن اشون اور رویندر جدیجہ نے ساتواں وکٹ کی شراکت میں37.4 اوور میں علیحدہ ہوئے بغیر195 رن جوڑے جو ہندوستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف اس وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر پانچویں سب سے بڑہ شراکت ہے۔ ٹسٹ کے دوسرے دن جب کھیل شروع ہوگا تو یہ دونوں بلے باز اس شراکت کو اور آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔
ہندوستان کا چھٹا وکٹ42.2 اوور میں144 کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے علیحد ہ ہوئے بغیر195 رن جوڑے ۔ روی چندرن اشو ن اپنی چھٹی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انہوں نے112بالوں پر دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے102 رن بنائے تھے۔ رویندر جدیجہ نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک117 بالوں پر دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر86 رن بنائے تھے۔
ہندوستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ شیکھر دھون اور مرلی وجے کے پاس ہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے فتح اللہ میں جون2015 میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں پہلے وکٹ کی شراکت میں67.5 اوور میں283 رن جوڑے تھے۔
شیکھر دھون کے آوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو281 منٹ میں195 بالوں پر23 چوکوں کی مدد سے173 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔انکے آوٹ ہونے کے بعد مرلی وجے نے اپنی اننگ جاری رکھی اور401 منٹ میں272 بالوں پر بارہ چوکوں اور ایلک چھکے کی مدد سے150 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ اس شراکت کی بدولت ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ103.3 اوور میں چھ وکٹ پر 462 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔ یہ ٹسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
چٹا گانگ میں دسمبر 2004 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں ہندوستان نے ایک اننگ اور 83 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ راہول ڈراوڈ اور گوتم گمبھیر نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں68.3 اوور میں259 رن جوڑے تھے جسکی بدولت ہندوستان نے اپنی واحد اننگ میں 148.2 اوور میں540 رن بنائے تھے۔ ہندوستان کا پہلا وکٹ4.2 اوور میں14 رن کے مجمو عی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔ گوتم گمبھیرکے آوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو286 منٹ میں196 بالوں پر 19 چوکوں کی مدد سے 139 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکے آوٹ ہونے کے بعد راہول ڈرادڈ نے اپنی اننگ جاری رکھی اور387 منٹ میں304 بالوں پر24 چوکوں کی مدد سے160 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔
سچن ٹندولکر اور راہول ڈراوڈ نے میر پور، ڈھاکہ میں جنوری 2010 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں تیسرے وکٹ کی شراکت میں علیحدہ ہوئے بغیر222 رن جوڑے۔ راہول ڈراوڈ کے زخمی ہونے کی وجہ سے یہ شراکت روک گئی تھی۔ راہول ڈراوڈ نے اس اننگ میں جب زخمی ہوئے تھے تو وہ 257 منٹ میں 188 بالوں پر 12 چوکو ں کی مدد سے 111 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ سچن ٹنڈولکر259 منٹ میں 182 بالوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے143 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ ہندوستان نے یہ ٹسٹ دس وکٹ سے جیتا تھا۔
حیدرآباد میں فروری2017 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو208 رن سے شکست دی تھی۔ وراٹ کوہلی اور اجنکیہ رہانے نے چوتھے وکٹ کی شراکت میں49.5 اوور میں222 رن جوڑے تھے۔ اجنکیہ رہانے کے آوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو200 منٹ میں133 بالوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے82 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔انکے آوٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نے اپنی اننگ جاری رکھی اور295 منٹ میں246 بالوں پر24 چوکوں کی مدد سے204 رن بناکر آوٹ ہوئے۔












