• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ: ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 5, 2025
0 0
A A
امریکہ: ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔امریکی ریاست ٹیکساس میں جمعے کے روز اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور لڑکیوں کے ایک کیمپ میں موجود 25 افراد لاپتہ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم آزادی کے موقع پر پیش آنے والے اس سانحے کو ’حیران کن‘ اور ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ وفاقی حکام نے مدد کا وعدہ کیا ہے۔ایبٹ نے بتایا کہ رات بھر سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ٹیکساس کے حکام لاپتہ افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکے۔ ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک کا کہنا ہے کہ سائپریس جھیل اور سینئر ہل میں تمام کیمپرز کو تلاش کیا جا رہا۔بیان میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ کی بیٹی نہیں ملی تو آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔ اگر آپ سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کیا گیا ہے، تو آپ کی بیٹی مل چکی ہے۔ ’لیکن اس کا یہ مطلب یہ نہیں ہے کہ (لاپتہ بچے) نہیں رہے۔ وہ رابطے سے باہر ہوسکتے ہیں۔پیٹرک نے عوام کی جانب سے ذاتی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی پیشکش پر کہا کہ انھیں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے کسی اضافی سامان کی ضرورت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ امدادی اداروں کے پاس 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرون، 9 ریسکیو ٹیمیں اور تیراکوں سمیت 400 سے 500 افراد موجود ہیں۔بعد ازاں جمعے کے روز ٹیکساس کے میجر جنرل تھامس سولزر نے کہا کہ پانچ ہیلی کاپٹرز اور امدادی تیراکوں کے ساتھ مل کر ’ہائی پروفائل ٹیکٹیکل فوجی گاڑیاں‘ تعینات کی گئی ہیں تاکہ اونچی سطح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالے گئے لوگوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا سکے۔انھوں نے بتایا کہ تقریبا 237 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ٹیکساس پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے وارڈنز کیمپ مسٹک پہنچ گئے ہیں جہاں حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں اب تک 20 سے زائد لڑکیاں لاپتہ ہیں۔علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن کی بندش کی وجہ سے علاقے کے بہت سے لوگوں سے رابطہ کرنا مشکل ہو گیا ہے جن میں سمر کیمپ کے لوگ بھی شامل ہیں۔جمعے کی صبح ریاست میں اچانک آنے والے سیلاب نے ہل کنٹری اور کونچو ویلی کے علاقوں میںی تباہی مچا دی۔فیس بک پر کیرول بریکنگ نیوز گروپ ایک ایسا فورم ہے جہاں مقامی لوگ عموماً ہوٹلوں سے متعلق تجاویز، آنے والے واقعات اور علاقے میں وسائل کے بارے میں پوسٹ کرتے ہیں۔جمعے کے روز یہاں ان خاندانوں کی پوسٹوں کی بھرمار تھی جن کے رشتہ دار سیلاب کے باعث لاپتہ ہیں۔ایک ماں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور داماد سے رابطہ نہیں کر پا رہیں جن کا گھر کیرول جھیل کے قریب سڑک سے بہہ گیا تھا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کی ایک خاتون نے پوسٹ کیا کہ دریائے گواڈلوپ کے کنارے رہنے والے ان کے دادا دادی کی کل سے کوئی بات نہیں ہوئی۔دوسری جانب نیو جرسی میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات شدید بارش اور آندھی کے باعث ریاست میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں 79 اور 25 سال کی عمر کے دو افراد بھی شامل ہیں جو جمعرات کو شدید طوفان کے دوران پلین فیلڈ میں ایک درخت ان کی کار پر گرنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔نارتھ پلین فیلڈ میں ایک گاڑی پر درخت گرنے سے 44 سالہ خاتون بھی ہلاک ہو گئیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    جولائی 18, 2025
    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    جولائی 18, 2025

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist