• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 9, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں: ڈی جی آئی ایس آر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 3, 2025
0 0
A A
آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں: ڈی جی آئی ایس آر
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد :پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے تین دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ سیلاب کے دوران 28 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے دو جوان جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور افسران مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ موجود ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ہدایت پر پاک فوج تمام متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہے، امدادی کارروائیوں کے درمیان اب تک پاک فوج کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے، قراقرم ہائی وے کو کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک انجینیئرنگ برگیڈ اور 30 یونٹس فلڈ ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں، جن میں 19 انفینٹری اور سات انجینیئر یونٹس شامل ہیں جو سڑکوں اور پلوں کی بحالی پر بھی کام کر رہی ہیں۔چار میڈیکل یونٹس متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، جبکہ اب تک 28 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور 225 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔اس سے قبل ڈیڑھ لاکھ افراد کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جب سے سیلاب آیا ہے اور کل رات سے پنجاب میں بھی صورتحال ہے، اس پر وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات کے باوجود پاکستان آرمی نے تین بڑے پل جن میں دو خیبرپختونخوا اور ایک گلگت بلتستان میں تھا، اس کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی ہے، جب کہ آرمی انجینیئرز نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر 104روڈ مکمل طور پر کلیئر کرلی گئی ہیں، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید اور دو زخمی ہوئے۔
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 29 آرمی میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں اب تک 20 ہزار 788 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باوجود ہماری ورکنگ باؤنڈری اور بارڈر ہے، وہاں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور پاکستان کے عظیم وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی پوسٹ کو خالی نہیں کیا گیا۔’مشکل حالات اور بارشوں کے باوجود سرحدی نگرانی متاثر نہیں ہوئی، حالانکہ دو اہلکار اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے خلاف بھی متوازی طور پر کارروئیوں میں مصروف ہیں تاکہ فوج کی امدادی کارروئیوں میں شرکت کے باعث کوئی فائدہ نہ اٹھائے۔‘انہوں نے کہا کہ ان امدادی کاموں کے علاوہ فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خیبرپختونخوا میں مکمل طور پر خارجیوں اور دہشت گردوں کے خلاف امن قائم کرنے کے لیے آپریشن اسی طرح جاری ہیں، اس میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی تاکہ وہ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا کی عوام مشکل میں ہے تو وہ کسی قسم کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حالت جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے ساتھ ہے، چاہے وہ پاکستان کے کسی بھی کونے میں ہوں، عوام اور پاکستانی فوج اکھٹے تھے، ہیں اور رہیں گے، ان کے درمیان کوئی بھی باطل قوت دراڑ نہیں ڈال سکتی۔ادھر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ ملک میں مون سون کا آٹھواں اسپیل جاری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم اسٹارمر نے مینڈیلسن کی تقرری پر عوامی طور پر معذرت کی

    وزیر اعظم اسٹارمر نے مینڈیلسن کی تقرری پر عوامی طور پر معذرت کی

    فروری 7, 2026
    امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام ضروری: عراقچی

    امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام ضروری: عراقچی

    فروری 7, 2026
    ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2026کے پہلے دن تین میچ ہونگے

    ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2026کے پہلے دن تین میچ ہونگے

    فروری 7, 2026
    ویسٹ انڈیز نے ہندوستان میں2016 میں دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا

    ویسٹ انڈیز نے ہندوستان میں2016 میں دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا

    فروری 7, 2026
    وزیر اعظم اسٹارمر نے مینڈیلسن کی تقرری پر عوامی طور پر معذرت کی

    وزیر اعظم اسٹارمر نے مینڈیلسن کی تقرری پر عوامی طور پر معذرت کی

    فروری 7, 2026
    امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام ضروری: عراقچی

    امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام ضروری: عراقچی

    فروری 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist