احمد آباد میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں ہندوستان کے تیز بالروں نے سبھی دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے پانچ بالروں نے نیوزی لینڈ کی اننگ میں بالنگ کرائی جس میں سے کلدیپ یادو کے علاوہ چار بالروں نے وکٹ لئے اور یہ چاروں تیز بالر ہیں۔ہندوستان کے کپتان ہاردک پانڈیہ نے بالنگ کی شروعات کی اور چار اوور میں16 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جو انکی اس قسم کے کرکٹ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی بھی ہے۔ انکی اس سے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں 33 رن دیکر چار وکٹ تھی جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ساوتھمپٹن میں7 جولائی 2022 کو ہوئے میچ میں انجام دی تھی۔ اس میچ میں بھی جیت ہندوستان نے ہی حاصل کی تھی۔بائیں ہاتھ سے تیز بالنگ کرانے والے ارشدیپ نے ہاردک پانڈیہ کے ساتھ بالنگ کا آغاز کیا تھا اور تین اوور میں16 رن دیکر دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ عمران ملک نے، جو دائیں ہاتھ سے تیز بالنگ کراتے ہیں، 2.1اوور میں نو رن دیکر دو کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ دائیں ہاتھ سے تیز بالنگ کرانے والے شیوم ماوی نے دو اوور میں بارہ رن دیکر دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا۔اس سے پہلے ہندوستان نے تیز بالروں نے ایک اننگ میں دس کے دس وکٹ ایک مرتبہ حاصل کئے تھے۔ پاکستان کے خلاف دوبئی میں28 اگست 2022 کو کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں ہندوستان کے تیز بالروں نے پاکستان کے سبھی دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان نے پانچ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
دائیں ہاتھ سے تیز بالر بھونیشور کمار نے اس میچ میں بالنگ کی شروعات کی تھی اور چار اوور میں26 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ارشدیپ نے3.5 اوور میں33 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ ہاردک پاندیہ نے اس میچ میں چار اوور میں25 رن دیکر تین کھلاڑیوں کا اپنا شکار بنایا۔ اویس خان نے دو اوور میں 19رن دیکر ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کی جانب سے دو اسپنروں نے بالنگ کرائی تھی مگر ان میں سے کوئی بھی بالر وکٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔ہندوستان میں اس سے پہلے ہندوستان نے تیز بالروں نے دو مرتبہ ایک میچ میں نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔10 نومبر2019 کو ناگپور میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوئے میچ میں ہندوستان نے30 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان کے دو تیز بالروں نے نو وکٹ حاصل کئے تھے جبکہ دسواں وکٹ یجویندر چہل کے حصے میں آیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکاتہ میں 20 فروری2022 کو ہوئے میچ میں ہندوستان نے تیز بالروں نے نو وکٹ حاصل کرکے اپنی ٹیم کو17 رن سے جیت دلائی تھی۔ اس میچ میں چارتیز بالروں نے نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے نو ہی کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔ ایک اسپنر نے بالنگ تو کرائی تھی مگر وہ کوئی وکٹ نہیں لے سکا تھا۔ فیصل فیچرس