• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اگست 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

شراب گھوٹالہ معاملہ میں سابق وزیر اعلیٰ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کو

راؤز اینیو کورٹ نے کیابری،سی بی آئی ہائی کورٹ کا رخ کریگی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 28, 2026
0 0
A A
شراب گھوٹالہ معاملہ میں سابق وزیر اعلیٰ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کو
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت 23 ملزمین کو شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھپلے کے معاملے میں جمعہ کے روز بری کر دیا۔ فیصلہ آنے کے بعد راؤز ایونیو کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مسٹر کیجریوال جذباتی ہو گئے۔ صحافیوں سے گفتگو میں عدلیہ پر اپنا اعتماد دہراتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ معاملہ ان کی پارٹی کو کمزور کرنے کی ایک سیاسی سازش کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ آخرکار جیت سچ کی ہوتی ہے۔ ہمیں ہندوستانی نظامِ انصاف پر مکمل بھروسہ ہے اور ہم اپنے اور اپنے ساتھیوں پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہم پر الزام لگا رہی تھی، لیکن عدالت نے سب کو بری کر دیا، سچ کی جیت ہوئی ہے۔ امت شاہ اور مودی جی نے مل کر عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کی بڑی سیاسی سازش رچی اور پارٹی کے پانچ بڑے لیڈران کو جیل میں ڈالا گیا ۔ عدالتی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہندی میں پوسٹ کر کے کہا کہ کوئی شخص کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو جائے، وہ خدائی انصاف سے بالاتر نہیں ہے اور سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔وہیں سابق وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہیں بی آر امبیڈکر کے تصور و نظریات کے تحت بنے آئین پر فخر ہے اور بار بار انہیں بے ایمان ثابت کرنے کی کوششوں کے باوجود عدالت کے فیصلے نے ان کے مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بھی عدالت کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی اور اس کے رہنماؤں کو بدنام کرنے کی بڑی سازش بے نقاب ہوئی ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں مرکز کی برسرِ اقتدار حکومت پر تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگایا اور معافی کا مطالبہ کیا۔اس دوران کیجریوال کے وکیل ایڈوکیٹ وویک جین نے کہا کہ عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو کی جانب سے پیش کیے گئے تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور پایا کہ کوئی بھی الزام فردِ جرم عائد کرنے کے لیے درکار قانونی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ان کے مطابق عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پر ایسا کوئی مضبوط ثبوت موجود نہیں، جو الزامات کی تصدیق کرتا ہو اور یہ بھی نوٹ کیا کہ آبکاری پالیسی باقاعدہ ادارہ جاتی طریقۂ کار کے تحت تیار کی گئی تھی۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعہ کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بری کرنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی بی آئی کا یہ فیصلہ یہاں کی راؤس ایونیو عدالت کے مسٹر کیجریوال، مسٹر سسودیا اور 21 دیگر ملزمان کو ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں بری کرنے کے بعد آیا ہے۔ خصوصی جج جتیندر سنگھ نے چارج شیٹ میں نامزد کسی بھی شخص کے خلاف الزام طے کرنے سے انکار کردیا تھا۔سی بی آئی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نچلی عدالت نے ان کی تحقیقات کے کئی اہم پہلوؤں کو نظر انداز کیا ہے۔ اس کے پیش نظر سی بی آئی اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی۔ قبل ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سی بی آئی نے ان سینئر لیڈروں کو بغیر کسی "ٹھوس مواد” کے ملزم بنایا۔ عدالت نے چارج شیٹ میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی۔ عدالت نے واضح طور پر کہا گیا کہ مسٹر سسودیا کے خلاف پہلی نظر میں کوئی معاملہ نہیں بنتا ہے اور مسٹر کیجریوال کو خاطر خواہ ثبوت کے بغیرمعاملے میں شامل کیا گیا تھا۔ عدالت نے تحقیقات میں کوتاہیوں پر تفتیشی ایجنسی کی سرزنش بھی کی۔عدالت کے فیصلے کے بعد مسٹر کیجریوال نے عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس معاملے کو اپنی پارٹی کو کمزور کرنے کی ایک سیاسی سازش قرار دیا۔ مسٹر سسودیا نے کہا کہ یہ فیصلہ آئین اور قانون کی حکمرانی میں ان کے اعتماد کی تصدیق کرتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist