• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سابق کونسلر طاہر حسین کو ہائی کورٹ سے 5 معاملوں میں ملی ضمانت

رہائی پھر بھی نہیںہوگی ،طاہر حسین کی اہلیہ نے کہا ’انشااللہ انصاف کی جیت ہوگی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 13, 2023
0 0
A A
سابق کونسلر طاہر حسین کو ہائی کورٹ سے 5 معاملوں میں ملی ضمانت
Share on FacebookShare on Twitter

صادق شروانی
نئی دہلی،12؍جولائی،سماج نیوز سروس: دہلی فسادات کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے نہرو وہار سے سابق کونسلر طاہر حسین کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے طاہر حسین کو 5 مقدمات میں ضمانت دے دی ہے۔ ساتھ ہی انہیں کچھ شرائط سے بھی پابند کیا گیا ہے۔ تاہم انہیں دیگر مقدمات میں ضمانت نہیں مل سکیہے اس لیے فی الحال ان کی رہائی ممکن نہیں اور وہ جیل میں ہی رہیں گے۔
طاہر حسین کی ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس انیش دیال کی بنچ میں فیصلہ سنایا گیا۔ خیال رہے کہ طاہر حسین کے خلاف دیال پور تھانے میں پانچ ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔ جس کی بنیاد پر ان کے خلاف قتل کی کوشش، ہنگامہ آرائی اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔طاہر حسین پر فسادات سے متعلق کل 12 مقدمات درج ہیں۔ جس میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں ان کے خلاف ای سی آئی آر درج کیا ہے۔ جبکہ 11 ایف آئی آ ر میں سے ایک بھی یو اے پی اے کے تحت دہلی فسادات کی وسیع تر سازش کے الزام میں شامل ہے۔یاد رہے کہ طاہر حسین کو دہلی فسادات کے دوران آئی بی انسپکٹر انکت شرما کے قتل سمیت دیگر کئی معاملات میں ملزم بنایا گیا ہے۔ طاہر حسین پر دہلی فسادات کی سازش کرنے کا بھی الزام ہے۔ سال 2020 میں، یہ فسادات فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے اور بہت سے لوگوں کی جانیں گئیں۔ طاہر حسین پر فسادات بھڑکانے اور فنڈنگ کرنے کے علاوہ کئی دیگر الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ طاہر حسین فسادات کے وقت عام آدمی پارٹی کے کونسلر تھے لیکن بعد میں پارٹی نے انہیں نکال دیا تھاجس پر دہلی کے مسلمانوں نے پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلی پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا الزام عائد کیا تھا عدالت کے فیصلےپر طاہر حسین کی اہلیہ شمع انجم نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ معاملوں میں انکو ضمانت ملی ہے یہ خوشی کی بات ہے عدالت پر مجھے پورا بھروسہ ہے ہمارے بچوں اور تمام لوگوں کی دعا کا اثر ہے اور میں انسے مزید اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے لئے دعا کرتے رہیں مجھے امید ہے کہ انشااللہ باقی معاملوں میں بھی انکو جلد ضمانت ملے گی اور رہائی بھی ملے گی ابھی 7معاملوں میں ضمانت ملنا باقی ہے کچھ کیس کڑکڑڈوما کورٹ اور کچھ معاملے ہائی کورٹ میںزیر التوا ہیں۔
محترمہ شمع انجم نے مزید کہا کہ جس طریقے سے میرے شوہر طاہر حسین کو پانچ معاملوںمیں ضمانت حاصل ہوئی ہے، اس سے میرے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی عدلیہ پر پورابھروسہ ہے، بچوں سمیت ہمارے تمام علاقے کے لوگ ا ور وہ بھی جن کا ہمارے علاقے سے کوئی تعلق نہیں ہے میں ان کی بھی شکر گزار ہوں جنہوںنے میرے شوہر کو بے قصور ثابت کرنے کےلئے دعا کی ہے۔ میں دیکھتی ہوں کہ سوشل میڈیا پر جب بھی فرقہ پرستوں کے ذریعہ ان کو مجرم ثابت کرنے کی پوسٹ ڈالی جاتی ہے تو لوگ ان کو بے قصور ثابت کرنے کےلئے اللہ سے دعا کرتے ہیں، اس طر ح کے ہزاروں اور لاکھوں کمنٹ ہیں جس میں اپنی رائے رکھتے ہوئے کہاہے کہ طاہر حسین نے ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے جس کےلئے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ ہمارے پڑوس میں غیرمسلم لوگوں نے عدالت اور پولس کو ایفی ڈیوٹ تک دیا گیاجس میں بتایاگیاکہ طاہر حسین بےقصور ہیں انہیں جلد رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ فروری 2020 میں شمال مشرقی علاقے میں فساد ہوا تھا جس میں تقریباً 52لوگوں کی موت ہوئی تھی اوراس میں مرنے والوں کی تعداد کی بات کی جائے تو اقلیتی طبقے کے تقریباً35لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے ذریعہ تشکیل دی گئی کمیٹی نے اس طرح کی بہت سی رپورٹ شائع کیں جس میں ملزمان کی شناخت سیدھے طورپر کی گئی لیکن ان سفارشات پر آج تک عمل نہیں ہوا ہے۔ شرپسند عناصر نے چلتے راہ لوگوں کو قتل کرکے بڑے بڑے نالوںمیں ڈال دیا جن کی لاشیں کئی دنوں کے بعد پولس نے برآمد کیا۔ مقامی لوگوںکا دعویٰ ہے کہ ابھی تک دس سے پندرہ نوجوان لاپتہ ہیں جن کے بارے میں سرکاری طورپر کوئی اطلاع حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist