• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مدرسۃ الہدیٰ کے بچوں میں مفت کتابیں تقسیم، مکتیشورناتھ مہادیومندرکے مہاراج پردیپ پانڈے نے سراہا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 14, 2026
0 0
A A
مدرسۃ الہدیٰ کے بچوں میں مفت کتابیں تقسیم، مکتیشورناتھ مہادیومندرکے مہاراج پردیپ پانڈے نے سراہا
Share on FacebookShare on Twitter

جنک پور،سماج نیوز سروس :غریب بچوں کوتعلیم سے جوڑنے اورتمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے مدرسۃ الہدیٰ سوسائٹی کی جانب سے امسال بھی مفت کتابیں تقسیم کی گئیں۔ کتاب تقسیم کئے جانے کے موقع پرمہمان خصوصی کے طورپرمکتشیورناتھ مہادیومندرکے مہنت پردیپ پانڈے نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پرتعلیمی بیداری اوربچوں کو تعلیم سے جوڑنے پرایک اہم تقریرکی۔ اس موقع پر گنگا جمنی تہذیب کی ایک خوبصورت مثال دیکھنے کوملی، جب ہندو-مسلمان، پنڈت اورمولانا ایک ساتھ جمع ہوئے۔ تقریب کی نظامت کی ذمہ داری معروف سماجی شخصیت لڈولال جیسوال اور مدرسۃ الہدیٰ کے پرنسپل مولانا وسیم احمد نے انجام دیئے۔ اس موقع پرمہمان خصوصی پردیپ پانڈے کا سوسائٹی کے سکریٹری اسرارخان اوراظہارخان نے شال پہنا کراستقبال کیا۔ مہمان اعزازی کے طورپربھگوان پورکے پردھان محمد سلمان چودھری، سمری کے گرام پردھان محمد سلمان خان، سابق گرام پردھان عبدالرحیم خان، سابق بی ڈی سی اوربزرگ شخصیت شیرمحمد خان، صحافی محمد شفیق عرف پپو، امان اللہ خان، محمد لیث خان وغیرہ کا بھی شال پہنا کراستقبال کیا گیا۔ مہمان خصوصی پردیپ پانڈے نے انے خطاب میں کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ صرف پڑھنے اورلکھنے کے بارے میں نہیں ہے، یہ ایک شخص کی سوچنے اورسمجھنے کی صلاحیت کوفروغ دیتا ہے۔ تعلیم سے آگاہی کا مطلب لوگوں کوتعلیم کی اہمیت کوسمجھانا اورانہیں تعلیم یافتہ بننے کی ترغیب دینا ہے۔ آج بھی بہت سے ایسے شعبے ہیں، جہاں لوگ تعلیم کی اہمیت کوپوری طرح سے نہیں سمجھتے۔ خاص طورپردیہی اورپسماندہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کافی کمزورہے، لیکن مدرسۃ الہدیٰ کے ذمہ داران کی یہ پہل بالخصوص ڈاکٹر نثاراحمد خان اور ارشاد خان کی طرف سے جو کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔ لڈولال جیسوال نے اپنے خطاب میں مدرسۃ الہدیٰ کے قیام سے لے کراب تک کی تعلیمی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسۃ الہدیٰ سوسائٹی تقریباً 25 سالوں سے بغیرکسی فیس کے مفت میں تعلیم فراہم کررہی ہے۔ مرحوم الحاج محمد مصطفیٰ خان، مرحوم الحاج شفیع اللہ، مرحوم انوارخان نے اپنے ساتھیوں اورمقامی لوگوں کےساتھ مل کرجو پودا لگایا تھا، آج وہ کافی بڑا اورتناورہوگیا ہے۔ بڑی تعداد میں یہاں سے بچے تعلیم یافتہ ہوکرآگے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو خود انحصار بناتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ شخص زندگی میں بہترمواقع حاصل کرسکتا ہے، روزگار کی نئی راہیں کھول سکتا ہے اورمعاشرے میں باعزت زندگی گزارسکتا ہے۔ میرے چھوٹے بھائی نثاراحمدخان دہلی میں بیٹھ کربھی یہاں کے غریب بچوں کے لئے سوچتے ہیں، یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ارشاد خان نے کہا کہ ہمیں تعلیم کی اہمیت کوسمجھنا چاہئے اوردوسروں کوبھی آگاہ کرنا چاہئے۔ تعلیم کے لئے بچوں کو جس طرح کی بھی ضرورت پڑے، ہم تعاون کے لئے تیار ہیں۔ سوسائٹی کے سکریٹری اسراراحمد خان، نائب صدرنصرالدین خان، نائب منیجراظہارخان، سماجی کارکن ارشاد خان، نوشاد خان نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پربی ڈی سی عتیق الرحمٰن، راجیش جیسوال، پنٹوبھائی، صلاح الدین خان، محمد ایوب راعینی، عبداللہ راعینی، محمد الطاف، شکیل احمد، شبیراحمد، پیارے یادو، عبدالطیف وغیرہ کے علاوہ مدرسۃ الہدیٰ سوسائٹی کے ذمہ داران، سرپرست اورمقامی لوگوں نے خصوصی طورپرشرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist