محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: تاریخی قصبہ اٹاوڑ واقع الہدیٰ پبلک اسکول میں گزشتہ روز تنظیم فروغ اُردو میوات کی عام میٹینگ تنظیم کے قائم مقام صدرمولانا ظہیر احمد کی صدارت و سیکریٹری مولانا محمد حارث مدنی کی نظامت میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں مولانا ظہیر احمد نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ گنگاجمنا تہذیب کی علمبرداروملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی میٹھی وپیاری زبان اُردو خطہ میوات میں آج مدارس و مکاتب تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس زبان کو عوامی وسرکاری سطح پر اس کاواجب حق دلانےکے مقصد سے ہی 5سال قبل محبان اردو نے تنظیم فروغ اُردومیوات کی بنیادرکھی تھی۔خوشی کی بات ہے کہ ان 5سالوں کے قلیل عرصہ میں کارکنان تنظیم کی جدو جہد و کاوشوں سے اُردو کے تعلق سے تنظیم نے درجنوں تاریخی کام کرائے ہیں جن میں سینکڑوں پی جی ٹی وی ٹی جی ٹی اردو اساتذہ کی تقرری،اُردواساتذہ کے پروگرام وایم آئی ایس پارٹل پر ہزاروں بچوں کا اندراج قابل ذکر ہیں۔تنظیم سیکریٹری مولانا محمد حارث مدنی نے بذریعہ پریس نوٹ نمائندے کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مولانا جمشید ملائی کی تلاوت کلام اللہ و مولانا محمد حارث کے ترجمہ کے بعد آج کی میٹندکا باضابطہ طور پر آغاز ہوا۔بعد ازیں بروقت مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور کچھ ذمہ داریاں ساتھیوں کو تفویض کی گئی۔متفقہ طور پر تنظیم کے پین نمبر بیلنس شیٹ وغیرہ کی ذمہ داری تنظیم کے2 سینیئر ساتھی نسیم احمد وذاکر آکیڑا کو دی گئی۔اپشنل لینگویج کے اختیار سے متعلق ارڈر کی کاپی مہیا کرانے کی ذمہ داری راشد بھائی نظام پور وعمر حیات ٹپکن کو تفویض کی گئی۔علاوہ ازیں طلباء کو اردو دلانے کی مہم کو اگے بڑھانے کے لیے حلقہ وائز ٹیمیں تشکیل دی گئی جن میں حلقہ نوح میں اسلم بھائی ذاکر آکیڑا،نسیم،سنگیل،محمد حارث بھادس،عمر حیات،راشد نظام پور،مستقیم ندوی ومبارک بھائی چندینی کو رکھا گیا ہے۔حلقہ ہتھین میں الطاف،ظہیر،جمشید بھائی ملائی،رفیق روپڑا کا،ناصر بھائی جھانڈا اور وحید بھائی گراکسر،حلقہ نگینہ میں مولانا زکریا،عمران جیتا کا،عمران امام نگر، ذاکرراجا کا،خالد بھائی آکیڑاو ریحان سانٹاواڑی،حلقہ تاوڑومیں عبدالعزیز سہسولہ،مولوی ارشد،راشددھلاوٹ،مولوی محسن کھوری،رومان بھائی چھاروڑا اور مفتی شاکر،حلقہ پنہنانا میں عبدالقیوم،سابق صدر مولانا محمد صدیق سنابلی صدیق،وکیل بھائی، قمر علی،حاکم گلالتا،ارشاد شکراوہ وعادل جالیکی،حلقہ فروز پور جھرکامیں مولانا اشتیاق احمد،ارشد جمال،عالم صاحب،زاہد نیملی با گھور و شفیق کامیڈا کو رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینسس 2027 میں تنظیم فروغ اردو کا کردار اور بیداری مہم چلانا،تنظیم فروغ اردو کے ذریعے سماج میں تعلیمی بیداری اور اردو کے فروغ کے لیے مہم کا لائحہ عمل تیار کرنا،سرکاری آفیسز میں اردو ترجمان کی تقرری کی مہم اور اردو کو تیسری زبان کا درجہ دلانے کی مہم شروع کرنا اور میوات کے افیسرز کو اس تعلق سے واقف کرانا سمیت اُردو زبان کو عوامی وسرکاری زبان بنانے کے سلسلے میں بھی غور و خوض ہوا۔سابق صدر ماسٹر نسیم احمد کی دعاء پر میٹینگ کا اختتام ہوا۔












