• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

غالب زندگی کی ہر شکل کاجشن منانے والا شاعر ہے: پروفیسر محمد زماں آزردہ

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بہ اشتراک نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیریونیورسٹی دوروزہ قومی سمینار کا افتتاح

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 20, 2023
0 0
A A
غالب زندگی کی ہر شکل کاجشن منانے والا شاعر ہے: پروفیسر محمد زماں آزردہ
Share on FacebookShare on Twitter

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام ، نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر کے اشتراک سے دو روزہ قومی سمینار بعنوان ’غالب اور جشن زندگی‘ کا افتتاح گاندھی بھون، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر میں ہوا ۔ سمینار کا افتتاح اورصدارت پروفیسر فاروق احمد مسعودی صاحب، ڈین اکیڈمک افیئر کشمیر یونیورسٹی، سری نگر نے فرمائی ۔ پروفیسر مسعودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی شعر کا معیار سمجھنے کے لیے یہ غور کرنا چاہیے کہ اس کو پڑھنے یا سننے کے بعد ہماری دانش میں کیا اضافہ ہوا ۔ غالب کے اشعاراس بنیاد پرپورے اترتے ہیں ۔ دوسری خصوصیت ان کے کلام کی یہ ہے ان کےاشعار چاہے سمجھ میں نہ بھی آئیں پھر بھی دل کو چھو جاتے ہیں ۔ اردو کے معروف نقاد و محقق پروفیسر محمدزماں آزردہ صاحب نے اس سمینار کا کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غالب اردو کے ان شعرا میں ہیں جنھوں نے زندگی کو پوری طرح جیا ہے ۔ وہ زندگی کو باہری شرائط کے ساتھ قبول نہیں کرتے یعنی ان کے نزدیک صرف خوشی و شادمانی کانام زندگی نہیں ۔ وہ غم اور ناکامی کا بھی جشن منانے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔ جو شخص زندگی کو اتنے قریب سے جانتاہو وہی اس کو بازیچہَ اطفال کہہ سکتا ہے ۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ غالب نے جب میر کے دیوان کی داد دی تو انھوں نے کشمیر کو استعارہ بنایا ۔ غالب انسٹی ٹیوٹ دہلی سے باہر بھی سمینار کا انعقاد کرتا ہے ۔ مجھے بہت دنوں سے احساس تھا کہ کشمیر جواتنا اہم خطہ ہے وہاں آج تک غالب انسٹی ٹیوٹ نے کوئی سمینار نہیں کر سکا ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج اس خواہش کی تکمیل ہورہی ہے ۔ میں تمام شرکاکا دل کی گہرائیوں شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں ۔ ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیر یونیورسٹی پروفیسر طارق احمد چشتی صاحب نے استقبالیہ کلمات اداکرتے ہوئے کہاکہ نظامت فاصلاتی تعلیم کشمیر یونیورسٹی اردو کے تعلق سے ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ کلاسیکی اور جدیدادب کے تعلق سے اہم موضوعات پر اعلیٰ پیمانے کے سمینار اور خطبات کا انعقاد ہو ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ غالب انسٹی ٹیوٹ جو کہ ایک فعال ادارہ ہے اور غالبیات کے تعلق سے خصوصاً بہت سرگرم رہتا ہے ۔ دونوں ادارے ’غالب اور جشن زندگی‘ کے اہم موضوع پر سمینار کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ یہ موضوع نہ صرف غالب کو بلکہ اپنی زندگی کو بھی سمجھنے کے لیے بہت اہم ہے ۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت ڈاکٹر الطاف انجم صاحب نے فرمائی انھوں نے اپنی نظامت کے دوران کہا کہ غالب نے زندگی بھرقرض کی مئے پی لیکن اپنی شاعری سے ادب کو مقروض کر گئے ۔ وہ صرف اردوہی نہیں برصغیر کے بڑے شاعروں میں تھے ۔ انھوں نے فکر کے ان گوشوں کوروشن کیاجن کی طرف ان کے بعد بھی خال خال ہی ادیبوں کی نظر گئی ہے ۔ افتتاحی اجلاس کے بعد مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت جناب سلطان الحق شہیدی صاحب نے فرمائی اور نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر نکہت نظر صاحبہ سے وابستہ رہی ۔ جناب سلطان الحق شہیدی،جناب رفیق راز،محترمہ رخسانہ جبیں ،محترمہ شبنم عشائی،جناب پرویزمانوس،محترمہ شفیقہ پروین،جناب عادل اشرف، ڈاکٹر راشد عزیز، جناب ستیش ومل، جناب سلیم ساغر، محترمہ نکہت نظر،محترمہ حنا خان،جناب مبارک لون،جناب عارض ارشاد اور محترمہ روشن آر ا نے اپنا کلام پیش کیا ۔ مشاعرے کے بعدشام غزل کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف غزل سنگر جناب کفایت فہیم صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں غالب اور دیگر شعراکا کلام پیش کیا جسے سامعین نے بہت پسند کیا ۔ سمینار کے دوسرے دن یعنی 21;241; مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک تکنیکی اجلاس ہوں گے جن مقالہ نگار مقالہ حضرات کو مدعو کیا گیا ہے ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں : ڈاکٹر عابد گلزار، ڈاکٹر محی الدین زور، ڈاکٹر الطاف انجم،ڈاکٹر مشتاق حیدر،ڈاکٹر کوثر رسول، ڈاکٹر نصرت جبین،ڈاکٹر کوثر مزمل، ڈاکٹر محمد یوسف وانی،ڈاکٹر عبداللہ، امتیاز احمد، ڈاکٹر توصیف احمد ڈار، ڈاکٹر مسرت گیلانی ، ڈاکٹر مصروفہ قادر، ڈاکٹر محمد یونس ٹھوکر، ڈاکٹر اقبال افروز،ڈاکٹر ریاض احمد کمار،جناب سہیل سالم اور ڈاکٹر محضر رضا ۔ تکنیکی اجلاس کی صدور پروفیسرنذیراحمدملک،پروفیسر شفیقہ پروین،پروفیسر محمدغیاث الدین اور ڈاکٹر عرفان عالم ہوں گے ۔ ان اجلاس کی نظامت ڈاکٹر توصیف احمد،جناب جاوید احمدنجار،جناب ظہور احمد گنائی اور محترمہ صوفی سمیرا سے وابستہ ہوگی ۔

تصویر میں دائیں سے: ڈاکٹر ادریس احمد، پروفیسر محمد زماں آزردہ،پروفیسر طارق احمدچشتی، ڈاکٹر الطاف انجم اور پروفیسر فاروق احمد مسعودی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist