• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سرد جنگ ختم ہونے کے بعد عالمی فوجی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ : رپورٹ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 28, 2025
0 0
A A
سرد جنگ ختم ہونے کے بعد عالمی فوجی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ : رپورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

اسٹاک ہوم(ہ س)۔ایک معروف تحقیقی مرکز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 میں عالمی فوجی اخراجات 27.2 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے، جو 2023 کے مقابلے میں 9.4 فی صد زیادہ ہے۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سالانہ بنیادوں پر یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سیپری) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ نے تمام خطوں میں فوجی اخراجات میں اضافہ کیا، خاص طور پر یورپ اور مشرق وسطیٰ میں ان کو تیزی سے بڑھتا ہوا دیکھا گیا۔ادارے کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک نے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا۔ جب حکومتیں سیکیورٹی کو بجٹ میں دیگر شعبوں پر ترجیح دیتی ہیں تو اس کی اقتصادی اور سماجی قیمت کئی سالوں تک معاشروں پر اثر انداز ہو سکتی ہے”۔یوکرین جنگ اور امریکہ کے نیٹو کے ساتھ معاملات پر بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات کے باعث یورپ (بشمول روس) میں فوجی اخراجات میں 17 فی صد اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں یورپی اخراجات سرد جنگ کے خاتمے کے بعد کی سطح سے بھی تجاوز کر گئے۔روس کا فوجی خرچ 2024 میں تقریباً 149 ارب ڈالر رہا، جو 2023 کے مقابلے میں 38 فی صد زیادہ اور 2015 کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ یہ روس کی مجموعی ملکی پیداوار (GDP) کا 7.1 فی صد اور اس کے مجموعی سرکاری اخراجات کا 19 فی صد بنتا ہے۔ادھر یوکرین کے فوجی اخراجات میں 2.9 فی صد اضافہ ہوا، جس سے یہ 64.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے … یعنی روسی اخراجات کا 43 فی صد اور ملک کے جی ڈی پی کا 34 فی صد۔ سیپری ادارے کا کہنا ہے کہ 2024 میں یوکرین کا فوجی بوجھ دنیا میں سب سے زیادہ رہا۔ ادارے نے مزید بتایا کہ یوکرین اپنی تمام ٹیکس آمدنی فوجی مقاصد کے لیے مختص کر رہا ہے، اور اتنی محدود مالی گنجائش کے ساتھ، مستقبل میں مزید اضافہ کرنا مشکل ہو گا۔امریکہ کا فوجی خرچ 5.7 فی صد بڑھ کر 997 ارب ڈالر ہو گیا، جو 2024 میں نیٹو کے مجموعی اخراجات کا 66 فی صد اور دنیا بھر کے فوجی اخراجات کا 37 فی صد بنتا ہے۔اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران 2024 میں اپنے فوجی اخراجات میں 65 فی صد اضافہ کر کے انھیں 46.5 ارب ڈالر تک پہنچا دیا۔ یہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔دوسری جانب، ایران کا فوجی خرچ 10 فی صد کم ہو کر 2024 میں 7.9 ارب ڈالر رہا۔ سیپری کے مطابق، اگرچہ ایران علاقائی تنازعات میں ملوث ہے، لیکن پابندیوں کے اثرات نے اس کی فوجی اخراجات بڑھانے کی صلاحیت کو سختی سے محدود کر دیا ہے۔امریکہ کے بعد چین دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جو اپنی مسلح افواج کو جدید بنانے، سائبر وارفیئر کی صلاحیتیں بڑھانے اور جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو وسعت دینے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ چین اب ایشیا اور اوشیانا کے کل فوجی اخراجات کا نصف حصہ رکھتا ہے۔ 2024 میں چین کے فوجی اخراجات میں 7 فی صد اضافہ ہوا، جو 314 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist