نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:حکومت ہند کے سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بیورو (SERB) کی اختتامی تقریب کے موقع پر جامعہ ہمدرد میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایس آر بی حکومت ہند کا ایک ایسا نظام ہے جو ملک میں نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی مہارتوں کی نشوونما کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے، تاکہ نوجوانوں میں سائنس کے بارے میں بیداری اور قوم کی تعمیر میں شراکت کو متاثر کیا جا سکے۔ 27 فروری سے شروع ہونے والی اس ورکشاپ میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں جیسے دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی وغیرہ سے 25 امیدوار شامل تھے۔ اس ورکشاپ کے اختتام کے سلسلے سے حکیم عبدالحمید آڈیٹوریم میں آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ ہمدرد کے سرپرست آعلیٰ چانسلر جناب حماد احمد صاحب اور وائس چانسلر پروفسر محمد افشار عالم صاحب کی سرپرستی اور رہنمائی میں منعقد ہونے والے اس مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء کرام نے شرکت کی۔ ہندی کے ماہر اور مشہور شاعر پروفیسر رحمن مصور کی نظامت میں تحسین منور، صہیب فاروقی، علینہ عترت، شکیل جمالی، اقبال فردوسی، افضل منگلوری، ابھیشیک تیواری، شاریقہ ملک وغیرہ نے اپنی تخلیقات سے سامعین اور ناظرین کو مسحور کیا۔ کلچرل کوآرڈینیٹر پروفیسر خورشید احمد انصاری نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے جامعہ ہمدرد کے سماجی اور صحت کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور شیخ جامیعہ افشار عالم صاحب کی قیادت میں یہ ادارہ تحقیق و تعلیم کے میدان میں ہی نہیں سقافتی سرو کاروں میں جس رفتار سے گامزن ہے وہ قابل رشک ہے ۔ شعراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر سہیل پرویز کو تحسین پیش کیا جن کی ورکشاپ کے تحت یہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے سائنس کے محققین کے علاوہ طلباء اور انتظامی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخر میں رجسٹرار ڈاکٹر ایم اے سکندر نے شعراء کرام کے علاوہ تقریب کے اسپانسرز وکاس دیال اور انل جی کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔












