گوا، 09 اپریل 2023
گوا میں 17-19 اپریل 2023 کو ہونے والی جی20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ سے قبل، مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، حکومت گوا کے ساتھ مشترکہ خصوصی دورے کا اہتمام کیا ۔ الڈونا میں پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر ۔ حفاظتی ٹیکہ کاری اور ایس ٹی ای ایم آئی پروجیکٹ نفاذ سے گوا کی کامیابیوں کو قومی و مقامی دونوں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ایس ٹی ای ایم آئی گوا پروجیکٹ کو گوا حکومت نے ٹرائکاگ ہیلتھ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلور کے تعاون سے شروع کیا تھا ۔ جس کا مقصد صحت کے جدید طریقوں اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر غیر متعدی بیماریوں سے قبل از وقت اموات کو ایک تہائی تک کم کرنا ہے ۔

ایس ٹی ای ایم آئی ST Elevation Myocardial Infarction ایک قسم کا دل کا دورہ ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب دل کے کسی حصے میں خون کا بہاؤ بند ہو جاتا ہے ۔ پروجیکٹ کے تحت، ایک حب اور اسپاک ماڈل کو جگہ دی گئی ہے جہاں کیتھ لیب کی سہولیات کے ساتھ کوئی بھی ٹرٹیری کیئر ہسپتال ایک مرکز کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ STEMI پروجیکٹ کے تحت صحت عامہ کی سہولیات کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ریفرل کرنے سے پہلے مریض کو مستحکم کیا جا سکے ۔ ہر اسپوک ایک ٹیلی ای سی جی سہولت سے جڑی ایک ٹرائکاگ ای سی جی مشین اور کارڈیو نیٹ ایپ سے لیس ہے جو ڈیٹا کو بنگلور میں امراض قلب کے ماہرین کی ٹیم سے جوڑتا ہے ۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ 5 منٹ سے کم وقت میں ای سی جی رپورٹ تیار ہو جائے ۔ اس پروجیکٹ میں کارڈیک ایمبولینس کے انتظامات بھی ہیں، اگر ضروری ہو تو مریض کو حب سے بات کرنے کے لئے، مریض کی منتقلی کی لائیو ٹریکنگ کے ساتھ ۔
اس ماڈل کے ساتھ دل کا دورہ پڑنے والے مریض کے علاج کے لئے اوسط وقت کم ہو جاتا ہے اور اسے 90 منٹ کے ’گولڈن آور‘ کے قریب لایا جاتا ہے، جس سے بے شمار جانیں بچائی جا سکتی ہیں ۔ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر ایک سرکاری حب اور 12 موجودہ پرفیرل سرکاری ہسپتالوں کے اسپوکس کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، اور اب یہ 4 حب اور 20 اسپوکس تک پھیلا ہوا ہے ۔
الڈونا پرائمری ہیلتھ سینٹر کے مویرا سب سینٹر میں ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ حفاظتی ٹیکہ کاری پروگرام کو بھی دکھایا گیا ۔ یہ نظام ٹیکنالوجی کے منظم اور موثر استعمال کی ایک بہترین مثال ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر بچے کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں ۔ ماڈل کے تحت، بچے کی پیدائش کے بعد، ان کے حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول پر نظر رکھنے کے لئے ڈیجیٹل اور پرنٹ ریکارڈ بنائے جاتے ہیں ۔ بچے کے والدین کو فون کالز کے ذریعے آنے والی خوراک کے بارے میں یاد دلایا جاتا ہے ۔ اگر والدین شہر سے باہر ہیں، تو انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ویکسین حاصل کرنے کے لئے قریبی صحت مرکز پر جائیں یا صحت مرکز پہنچنے پر انہیں خوراک دی جائے ۔
ڈاکٹر منگیش، ہیلتھ آفیسر، یونیسیف نے حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ وہ کس طرح صحت کی سہولیات اور کمیونٹیز کو جوڑنے میں ایک پل کا کام کرتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیونائزیشن آؤٹ ریچ سرگرمیاں دیہی علاقوں اور شہری کچی آبادیوں میں بھی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں، جو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج (UHC) کو حاصل کرنے اور صحت پر مرکوز پائیدار ترقی کے اہداف کو تیز کرنے کی سمت میں چھوٹے ہوئے/ڈراپ آؤٹ بچوں تک پہنچنے میں یونیسیف حکومت ہند کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں کی حمایت کرتا ہے ۔
میڈیا کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے، ہیلتھ سکریٹری، حکومت گوا، ارون مشرا نے کہا کہ گوا صحت کی خدمات کو جدید بنانے کی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس سال جولائی تک ریاست کی پوری آبادی کو آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس کے تحت کور کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوا میں ٹیلی میڈیسن خدمات کا زیادہ استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ ریاست کے پاس ڈیجیٹل صحت خدمات کا ایک موثر ماڈل موجود ہے ۔
بھارت کی جی20 صدارت نے صحت کی راہ میں تین ترجیحات کی نشاندہی کی ہے، یعنی صحت کی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ اور تیاری؛ فارماسیوٹیکل سیکٹر اور ڈیجیٹل ہیلتھ پہل اور حل میں تعاون کو مضبوط بنانا ۔ میڈیا ٹور نے یہ ظاہر کرنے میں مدد کی ہے کہ کس طرح گوا میں طبی خدمات ہیلتھ ٹریک کے تحت بھارت کی جی20 ترجیحات کو حاصل کرنے کے لئے ایک مثال قائم کر رہی ہیں ۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ قائم کیجئے :












