• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

گوڈسے اور اس کو پوجنےوالے مردہ باد

مہاتما گاندھی کی برسی پر کانگریس کا منریگا بچاؤ مارچ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 31, 2026
0 0
A A
گوڈسے اور اس کو پوجنےوالے مردہ باد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس نے جمعہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر سے بابائے قوم کی شہادت کے مقام 30 جنوری مارگ تک مارچ کرکے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) بچاؤ ابھیان” کے بینر تلے زبردست احتجاج کیا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانگریس نے کہا کہ منریگا دیہی ہندوستان کی روح میں سرایت کر گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اپنی پوری کوشش کے باوجود اسے ختم نہیں کر سکتی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ اس کے کارکنان اس کی مخالفت کے لیے اپنی پوری طاقت لگائيں گے اور حکومت کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے”منریگا بچاؤ ابھیان” کے پلے کارڈز اور بینر اٹھائے ہوئے تھے۔ انہوں نے منریگا چور – گدی چھوڑ، منریگا اگر جائے گا بازار سست ہو جائے گا، ہر ہاتھ کو کام دو، کام کا پورا دام دو” کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مارچ میں اجے ماکن، جے رام رمیش، راجیو گوڑا، پون کھیڑا، ادت راج، دیویندر یادو، اور کرنل روہت چودھری سمیت متعدد سرکردہ کانگریس لیڈروں نے حصہ لیا۔ پولیس نے بعد میں کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ کانگریس حال ہی میں نافذ وی بی جیرامجی ایکٹ کو منسوخ کرنے اور منریگا کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے اس نے منریگا بچاؤ ابھیان کے نام سے ملک گیر احتجاج شروع کیا ہے۔ کانگریس کی ملک گیر منریگا بچاؤ تحریک 10 جنوری کو شروع ہوئی اور 28 فروری تک جاری رہے گی۔ کانگریس میڈيا سیل کے انچارج جے رام رمیش نے کہا، یہ دہلی میں منریگا کو بچانے کی جدوجہد کی ایک جھلک ہے۔ مودی حکومت نے منریگا ایکٹ کو بلڈوز کر کے اسے منسوخ کر دیا ہے۔ منریگا ایک تاریخی اور انقلابی ایکٹ تھا، جو ستمبر 2005 میں متفقہ طور پر منظور ہوا تھا۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے اس ایکٹ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ منریگا قانون آئینی حق تھا، اس قانون سےپنچایتوں کو مضبوط بنایا گیا، لیکن موجودہ حکومت کے ذریعہ یہ قانون منسوخ کر دیا گیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگوں کو ان کے حقوق ملیں۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا، "منریگا کی لڑائی ملک کے عام غریب شہریوں کے لیے روزگار اور حقوق کی لڑائی ہے، جسے کانگریس ملک بھر میں لڑ رہی ہے۔ کانگریس حکومت کے تحت، غریبوں کو عزت اور احترام کے ساتھ اپنی روزی روٹی کمانے، اپنے گاؤں میں رہنے اور کام کرنے کا حق حاصل تھا، جس سے ان کے گاؤں کی ترقی ہوتی تھی۔ نریندر مودی نے اسے ختم کر دیا ہے، جو افوسناک قدم ہے۔” کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر 30 جنوری مارگ میں ان کے مقام شہادت پر جاکر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا: "آج، یوم شہادت کے موقع پر، میں نے 30 جنوری مارگ پر مہاتما گاندھی کی زندگی اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی سچائی، ہمت اور ہمدردی کی میراث سے ہمیں رہنمائی ملتی ہے اور ہمیں ان کے ہم آہنگ اور متحد ہندوستان کے خواب کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب ملتی ہے۔” انہوں نے لکھا، مہاتما گاندھی ایک شخص نہیں، بلکہ ایک سوچ ہے – وہ سوچ جسے کبھی سامراج نے، کبھی منافرت کے نظریہ نے، اور اقتدار کے مغرور نے مٹانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist