کلکتہ22جون :وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج پٹنہ روانگی کے موقع پر کہا کہ گورنر جس قدر سرگرم عمل ہورہے ہیں اس سے بنگال کی مزید بدنامی ہورہی ہے ۔ان کے کام بے مثال ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو بدنام کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔عوام کا اعتماد اور ووٹ میرے ساتھ ہے اور لوگ ہمیں ووٹ دیں گے الیکشن کمیشن پرامن انتخاب کرانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے ۔مرکزی ایجنسیوںکو بنگال کے خلاف استعمال کرنے سے کوئی خاص فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو نہیں ہوگا۔دوسری جانب کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایت انتخابات کے دوران تعیناتی کے لئے 122کمپنیوں کی تعیناتی کے لئے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ریاستی حکومت کو مہیا کرائے جائیں ۔عدالت کی اس ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری پولس کافی ہوشیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسکاٹ لینڈ پولیس کا موازنہ کلکتہ پولیس سے کیا جاتا ہے۔ریاستی پولیس بھی بہادری کے ساتھ کام کرتی ہے ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں 2021میں ہوئے شیتل کوچی میں پولنگ کے دوران بی ایس ایف کی فائرنگ میں تین افراد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہاتھا کہ مرکزی فورسیس کی موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پرامن انتخابات ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بنگال پولس بھی اس کے قابل ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 122 کمپنیوں کے لئے مرکزی حکومت سے درخواست کردی گئی ہے اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید فورسیس طلب کئے جاسکتے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم مقابلہ کریں گے اور ہمارے ووٹ میں اضافہ ہوگا ۔مرکزی فورسیس کی موجودگی سے ہماری کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔












