• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سماجی و سیاسی میدان میں خواتین کی شمولیت زیادہ سے زیادہ ہو:رحمت النسا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 18, 2023
0 0
A A
سماجی و سیاسی میدان میں خواتین کی شمولیت زیادہ سے زیادہ ہو:رحمت النسا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،: ”سماجی و سیاسی میدان میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی کوشش کی جانی چاہئے۔ یہ عمل سب کے لئے ایک فلاحی قوم کو وجود میں لانے کا باعث بنے گا۔ خواتین کی شمولیت کے تئیں ملک میں آئین اور مختلف قوانین موجود ہیں ،لیکن ہم اپنے سماجی ڈھانچے کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کے معاون کے طور پرکام کرنا چاہئے۔ تعلیم و تربیت، بیداری مہم ، علاقائی مقامات کو خواتین کے لئے زیادہ محفوط بنانے اور ریزرویشن میں مخلصانہ کوششوں سے ہی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں“۔ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند ، خواتین ونگ کے زیر اہتمام ’ سوشیو پالٹیکل انگیج منٹ آف ویمن: وے فوروارڈ ” خواتین کی سماجی و سیاسی شعبے میں پیش قدمی کی چند راہیں “ کے عنوان سے نئی دہلی میں منعقدہ ایک سمینار میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی نیشنل سکریٹری محترمہ رحمت النساءصاحبہ نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہیں“۔ اس پروگرام میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مذکورہ میدان میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اپنے تجربات بیان کئے۔’ آل انڈیا اَن اورگنائزڈ ورکرس کانگریس اینڈ بھارت جوڑو یاترا ‘ کی کورڈینیٹر شیبا رام چندرن نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”موجودہ وقت میں خواتین کی حالت قابل رحم ہے حالانکہ ہمارے ملک کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدوں پر خواتین کی نمائندگی موجود ہے۔خواتین کوان کے حقوق ملنے کے لئے صرف زبانی نہیں بلکہ عملی اقدام کی ضرورت ہے اور اس کا خیال ہر ادارے کو رکھنا چاہئے۔ ’ انڈین یونین مسلم لیگ ، شعبہ خواتین‘ کی قومی صدر فاطمہ مظفر نے کہا کہ” خواتین کو اپنے حالات میں تبدیلیاں لانے کے لئے انہیں خود کوشش کرنی پڑے گی۔قرآن میں کہا گیا ہے کہ اللہ انسان کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود کو نہ بدلیں‘۔ خواتین کو ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔انہیں پُر امن رہنے اور امن دینے والی بننا ہے۔’ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ‘ کی نیشنل جنرل سکریٹری شیما محسن نے کہا کہ ” خواتین کو کئی طرح سے نشانہ بنایا جاتا ہے ، کبھی برادری کی بنیاد پر اور کبھی کچھ اور کے بہانے ان کی عزت و وقار پر حملہ ہوتا ہے۔انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے معاشرے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے اور انہیں بامعنی نمائندگی دینے کے لئے آئین میں موجود دفعات سے آگاہ کرنے کی بھی“۔ جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی قومی سکریٹری محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ نے کہا کہ” اگر ہم برائیوں کے تئیں حساس ہوجائیں، اعتماد پیدا کریں اور مسائل کے حل کے لئے صحیح طریقہ اختیار کریں تو برائیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اس کے لئے سرکاری سطح پرپُر امن احتجاج کرکے، حکام کو خط اور میمورنڈم وغیرہ دے کر اور مقامی سطح پر ذاتی طور پر متعلقہ جگہوں پر جاکر مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کے ذریعہ یہ کام ہوسکتا ہے ۔ آج خواتین بہت سے شعبوں میں نمائندگی کررہے ہیں لیکن ان کا کردار محض ایک ربڑ اسٹیمپ کا ہے ، اصل طاقت اور فیصلہ کرنے والے ان کے پیچھے مرد ہوتے ہیں۔ خواتین کے لئے قابل شناخت شخصیت کی نشو و نما وقت کی ضرورت ہے“۔ اس موقع پر عاصمہ امتیاز ( پروگرام کنوینر ) ، شائستہ رفعت، انشیدہ ایم ساجد، عارفہ پروین اور فاخرہ تبسم نے بھی خطاب کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    جولائی 18, 2025
    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    جولائی 18, 2025

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist