نئی دہلی (سماج نیوز سروس) یونانی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو وزارت آیوش نے 49 سیٹیں الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نومبر سے اس کالج میں یونانی کی کلاسز شروع ہوجائیں گی ۔ غازی آباد میں واقع یونانی میڈیکل کالج میں وزارت آیوش سے 49 سیٹیں الاٹ ہوئی ہیں ۔ اب اس ادارے میں نومبر سے پڑھا ئی شروع ہونے کی امید جتائی جا رہی ہے۔ کائونسلنگ کے بعد طلبا کا رجسٹریشن ہو گا ۔ فی الحال وزار ت سے 7 محکموں کے لئے سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ غازی کملا نہرو نگر میں واقع یونانی میڈیکل کالج میں تقریباً 1300 سے زیاد ہ مریضو ں کی او پی ڈی ہو رہی ہے۔ جس میں اسکن، ہجامہ تھریپی کے علاوہ کڈنی لیور ،پھیپھڑے ، دل ، آرتھو جیسی مختلف بیماریوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اب یہاں پر یونانی میں پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی تعلیم بھی دی جائے گی۔












