• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

11مجرموں کو رہاکرنے کی وجہ بتائے گجرات حکومت

سید مجاہد حسین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 19, 2023
0 0
A A
11مجرموں کو رہاکرنے کی وجہ بتائے گجرات حکومت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  گجرات فساد متاثرہ بلقیس بانو کے مقدمہ میں 11مجرموں کی رہائی کے خلاف ایک عرضداشت پر آج بروز منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت عالیہ نے 11مجرموں کی رہائی کی گجرات حکومت سے وجہ دریافت کی،اور اس تعلق سے کچھ تلخ تبصرہ بھی کئے ۔سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے پوچھا کہ بلقیس بانو کیس میں عمر قید کے مجرموں کو وقت سے پہلے رہا کرنے کے اس کے فیصلے کی وجہ کیا ہے۔ جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگرتنا کی ڈویزن بنچ نے کہا کہ جب معاشرے کو بڑے پیمانے پر متاثر کرنے والے ایسے گھناؤنے جرائم کے استثنیٰ پر غور کیا جا رہا ہے تو عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقت کا استعمال کیا جانا چاہیے۔اس میں کہا گیا ہے کہ صرف اس لیے کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے فیصلے سے اتفاق کیا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریاست کو اپنا دماغ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔جسٹس کے ایم جوزف نے کہا کہ آج بلقیس بانو ہے، کل آپ یا مجھ میں سے کوئی ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں طے شدہ معیارات ہونے چاہئیں۔ اگر آپ ہمیں وجہ نہیں بتاتے تو ہم اپنا نتیجہ نکال لیں گے۔ جج نے کہا کہ عصمت دری اور اجتماعی قتل سے جڑے معاملوں کا موازنہ قتل کے سادہ کیس سے نہیں کیا جا سکتا۔اس دوران عدالت نے مجرموں کی سزائے قید اور ان کے پیرول کی میعاد کا بھی جائزہ لیا اور حیرانی ظاہر کی۔دوسری جانب عدالت کے استفسار پر گجرات حکومت نے مجرموں کی رہائی سے متعلق فیصلے کی فائل دکھانے سے انکار کردیا۔گجرات حکومت نے دلیل دی کہ اس معاملہ میں رہائی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ہی کی گئی ہے۔اس پر عدالت عالیہ نے تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیب کا موازنہ سنترے سے نہیں کیا جا سکتا، اگر حکومت نے کوئی پختہ وجہ بیان نہ کی تو عدالت عظمیٰ خود نتیجہ اخذ کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملہ میں 2 مئی کو آخری سماعت کریگا۔عدالت نے کہا کہ جب ایسے گھناؤنے جرائم ہوتے ہیں جو معاشرے کو بڑے پیمانے پر متاثر کرتے ہیں تو کسی بھی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے فیصلے سے اتفاق کیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریاستی حکومت کو اپنا دماغ لگانے کی ضرورت نہیں! جسٹس کے ایم جوزف نے کہا کہ آج بلقیس بانو ہے، کل آپ یا مجھ میں سے کوئی ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں طے شدہ معیارات ہونے چاہئیں۔ اگر آپ ہمیں وجہ نہیں بتاتے تو ہم اپنا نتیجہ نکال لیں گے۔یاد رہے کہ مجرموں کی رہائی کے تعلق سے جب گجرات حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تب جسٹس رستوگی کی سربراہی والی بنچ نے مئی 2022 میں فیصلہ دیا تھا کہ گجرات حکومت کو استثنیٰ کی درخواست پر غور کرنے کا اختیار ہے کیونکہ یہ جرم گجرات میں ہوا تھا۔ اس فیصلے پر نظر ثانی کے لیے بلقیس بانو کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست کو سپریم کورٹ نے دسمبر 2022 میں خارج کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ متاثرہ بلقیس بانو کے علاوہ سماجی کارکن سبھاشنی علی اور ٹی ایم سی کی لیڈر مہوا موئترا نے اس معاملے کے قتل اور اجتماعی عصمت دری کے 11 مجرموں کو رہا کرنے کے گجرات حکومت کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ان مجرموں کو رہا کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلہ کی مرکزی حکومت نے بھی تائید کی تھی اور رہا ہونے کے بعد ان تمام مجرموں کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال بھی کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گجرات کے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد فسادات بھڑک اٹھے تھے۔ اس دوران سال 2002 میں بلقیس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور ان کے خاندان کے 7 افراد کو بھی قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں 21 جنوری 2008 کو عدالت نے 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور یہ تمام لوگ تبھی سے جیل میں قید تھے۔ گجرات حکومت نے ان سبھی کو گزشتہ سال 15 اگست کے موقع پر معافی دیتے ہوئے رہا کر دیا تھا۔ریاستی حکومت کے رہائی والے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist