حمدآباد: گجرات کے بناسکانٹھا ضلع واقع ناناساڈا اور احمد آباد شہر میں الگ الگ گروپوں کے درمیان تصادم میں دو پولس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ احمد آباد میں پتھراؤ کے دوران دو پولس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ بناسکانٹھا ضلع میں بدھ کی شب اجتماعی تصادم میں چار خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔پولس افسر دنیش کرشن بھائی کے ذریعہ شہر کوٹڈا تھانہ میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق میمکو علاقے میں لاری کھڑی کرنے کو لے کر گروپ میں تصادم ہو گیا۔ حالانکہ جب پولس ٹیم موقع پر پہنچی تو بھیڑ نے پولس ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس میں دو کانسٹیبل کو چوٹیں آئی ہیں۔احمد آباد پولس نے غیر قانونی اسمبلی، فساد، سرکاری ملازم کو اپنی ذمہ داری نبھانے سے روکنے اور انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں کئی لوگوں پر کیس درج کیا ہے۔ 32 نامزد ملزمین میں سے 28 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔












