سید پرویز قیصر
احمد آباد میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف ممبئی انڈینس کے تلک ورما نے78 منٹ میں45 بالوں پر آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر101 رن بنائے جو60 ویں انڈین پریمیر لیگ میچ کی57 ویں اننگ میں انکی پہلی تھی۔ انکے اس اسکور کے جواب میں گجرات ٹائٹنس کے سبھی کھلاڑی15.5 اوور میں100 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ممبئی انڈینس نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 199 رن بنائے تھے۔ ممبئی انڈینس نے اس امیچ میں99 رن سے جیت درج کی۔
انڈین پریمیر لیگ میں یہ نواں موقع تھا جب کسی کھلاڑی نے مخالف ٹیم سے زیادہ رن بنائے۔ایسا پہلی مرتبہ انڈین پریمیر لیگ کے پہلے ہی میچ میں ہوا تھا۔ بنگلورو میں18 اپریل2008 کو ہوئے میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر 222 رن بنائے تھے جس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن میکولم نے73 بالوں پر دس چوکوں اور تیرہ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر158 رن بنائے تھے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے سبھی کھلاڑی15.1 اوور میں82 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اکیلے برینڈن میکولم سے بھی کم اسکور تھا۔ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو اس میچ میں 140 رن سے جیت ملی تھی۔
راہول ڈراوڈنے رائل چیلنجرس بنگلورو کی جانب سے کھیلتے ہوئے راجستھان رائلز کے خلاف کیپ ٹاوں میں18 اپریل2009 کو ہوئے میچ میں48 بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے66 رن بنائے تھے۔ ان سے زیادہ رن راجستھان رائلز کے سبھی کھلاڑی نہیں بناسکے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو نے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر133 رن بنائے تھے جس کے جواب میں راجستھان رائلز کے سبھی کھلاڑٰی15.1 اوور میں58 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو نے اس میچ میں75 رن سے جیت حاصل کی تھی۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کو انڈین پریمیر لیگ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ْ انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلورو کی جانب سے کھیلتے ہوئے بنگلورو میں23 اپریل2013 کو102 منٹ میں66 بالوں پر13 چوکوں اور17 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 175 رن بنائے تھے۔ انکی اس شاندار اننگ کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 263 رن بنائے تھے۔ پونہ واریرس نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 133 رن بنائے اور میچ130 رن سے گنوادیا۔
کریس گیل نے دوسری مرتبہ یہ کارنامہ پنجاب کنگس کے خلاف بنگلورو میں6 مئی2015 ہوئے میچ میں انجام دیا تھا۔ اس میچ میں کریس گیل نے84 منٹ میں57 بالوں پر سات چوکوں اور بارہ چھکوں کی مدد سے117 رن بنائے تھے جس کی بدولت رائل چیللنجرس بنگلورو نے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر226 رن بنانے کے بعد پنجاب کنگس کو13.4 اوور میں88 رن پر سمیٹنے کے بعد میچ میں138 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
ابراہم ڈی ویلیرس اور وراٹ کوہلی نے ایسا ایک ہی میچ میں کیا تھا۔ گجرات لائنس کے خلاف بنگلورو میں14 مئی2016 کو ہوئے میچ میں ابراہم ڈی ویلیرس نے78 منٹ میں52 بالوں پر دس چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 129 رن بنائے تھے جبکہ وراٹ کوہلی نے94 منٹ میں55 بالوں پر پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے109 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر248 رن بنائے تھے۔ گجرات لائنس کے سبھی کھلاڑی18.4 اوور میں104 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے اسے اس میچ میں144 رن سے شکست ہوئی۔
سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے جونی بیرسٹو نے رایل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف حیدرآباد میں31 مارچ2019 کو ہوئے میچ میں76 منٹ میں56 بالوں پر12 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے114 رن بنائے تھے جس کی بدولت انکی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں دو وکٹ پر 231 رن بناکر رائل چیلنجرس بنگلورو کو19.5 اوور میں113 رن پر آوٹ کرکے میچ118 رن سے جیتا تھا۔
لوکیش شرما نے پنجاب کنگس کی جانب سے کھیلتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف دوبئی میں24, ستمبر2020 کو ہوئے میچ میں69 بالوں پر چودہ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر132 رن بنائے تھے۔ انکی اس شاندار اننگ کی بدولت انکی ٹیم نے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر206 رن بنانے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلورو کو17 اوور میں109 رن پر آوٹ کرنے کے بعد میچ97 رن سے جیتا تھا۔












