دیوبند، سماج نیوزسروس:صاحب شری گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کے موقع پر سکھ برادری کی جانب سے چلائے جانے والے پروگرام کے دوران پیر کے روز گرو دوارہ صاحب کے باہر سبیل لگاکر راہ گیروں کو ٹھنڈا شربت پلایا گیا۔ گرو دوارہ کمیٹی کے سکریٹری گرجوت سنگھ سیٹھی نے بتایا کہ گرو ارجن دیو کا شہیدی دن 10جون کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں چلنے والے پروگراموں کے دوران شری گرونانک سبھا کے باہر سبیل لگاکر راہ گیروں اور پیاسے افراد کی خدمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خدمت 21دنوں تک جاری رہے گی۔ گرجوت سنگھ سیٹھی نے بتایا کہ گرو دوارہ صاحب میں سکھ منی صاحب کے درس کے دوران لڑی کا اختتام بھی شہیدی دن والے موقع پر کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیٹھ کلدیپ کمار ، گرجوت سنگھ سیٹھی، چندر دیپ سنگھ، سچن چھابڑا، لولی سوری، ہرش بترا ، بٹو کپور، تنشک اروڑہ اور ہرش نارنگ وغیرہ موجود رہے۔ وہیں دوسری جانب گنارسہ گائوں کے نوجوانوں نے پیر کے روز شوگر فیکٹری کے قریب نور پور چوراہے پر شربت کی سبیل لگائی اور وہاں سے گزرنے والے راہ گیروں اور فیکٹری میں آنے والے ملازمین کو ٹھنڈا شربت پلاکر پیاس بجھائی۔ سبیل کے دوران خدمت انجام دینے والوں میں سمت چودھری، آزاد چودھری، ورن شرما، امت چودھری، ببلی چودھری، ہریندر اور ہر ش چودھری وغیرہ موجود رہے۔












