نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:سید اقبال احمد کے صاحبزادے حافظ سید فعادی احمد نے 15 سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا ہے۔گزشتہ شب مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن، مسجد حضرت بلال چوہان بانگر میں منعقدہ جلسہ دستار بندی میں مولانا انیس احمد آزادقاسمی بلگرامی کے ہاتھوں حافظ محمد فعادی احمد کے علاوہ 26 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔اس دوران حافظ سید فعادی احمد نے تمام حاضرین محفل کو بہترین ادائیگی کے ساتھ قرآت قرآن مجید اور نعت رسول ؐ سنائی۔اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حافظ سید فعادی احمد کے والد سید اقبال احمد نے کہا کہ کم عمری میں قرآن پاک حفظ کر کے میرے بیٹے نے زندگی کی سب سے بڑی تمنا پوری کردی،میری یہ دلی خواہش تھی کہ ہمارے گھر میں کم از کم ایک فرد حافظ قرآن ضرور رہے اور اس خواہش کی اللہ تعالیٰ نے تکمیل میرے دونوں بیٹوں کو حافظ قرآن بناکر کردی ہے جس کے لیے بارگاہ رب العزت میں جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔میرے بڑے بیٹے حافظ سید معاذ احمد نے بھی تین سال قبل 16 سال سے بھی کم عمر میں قرآن مجید حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اپنے دونوں بیٹوں کی اس غیر معمولی اعزاز پر ہمارا سارا خاندان بہت خوش ہے۔فعادی احمد کی والدہ زرینہ بیگم کے مطابق ان کی بیٹے کو بہت ہی کم عمر سے ہی قرآن مجید کی تلاوت سننے کا بہت شوق تھا اسی شوق کے باعث انہوں نے فعادی احمد کو نزدیک کے مدرسہ تعلیم القرآن ،مسجد حضرت بلال میں مولانا حافظ شہاب الدین کی نگرانی میں حافظ قرآن بننے کے لئے بھیج دیا جہاں انہوں نے فعادی کے شوق اور جستجو کو دیکھتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔ نورانی قاعدہ، ناظرہ قرآن کے بعد حفظ قرآن شروع کیا گیا اور پھر وہ مبارک گھڑی بھی آگئی جب فعادی نے قرآن مجید حفظ کرلیا۔اس موقع پر والدین و اساتذہ سمیت تمام رشتے داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حافظ فعادی احمد جو اپنی کو نیک خواہشات سے نوازا ہے۔اس موقع پر سید شکیل احمد،سید خلیل احمد،سید نور احمد،سید عامر احمد ،سید فضیل احمد ،فیروز خان ،سید عاطف و دیگر موجود تھے ۔












