• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عازمین حج کا میٹرو کے ذریعے نقل و حمل،دہلی حج کمیٹی کی قابلِ ستائش کوشش

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ذاتی اور عوامی زندگی میں کفایت شعاری ہماری ترجیح : کوثر جہاں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 16, 2026
0 0
A A
عازمین حج کا میٹرو کے ذریعے نقل و حمل،دہلی حج کمیٹی کی قابلِ ستائش کوشش
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج : حج 2026 کے عازمینِ حج کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے قائم حج کیمپ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے ٹرمینل-3 تک ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو کے ذریعے پہنچایا گیا۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمینِ حج کو بسوں کے بجائے میٹرو کے ذریعے ہوائی اڈہ تک پہنچانے کی یہ قابلِ تعریف کوشش، ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان خلیجی جنگ کے اثرات کے نتیجے میں عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی بحران اور مہنگائی کے پیش نظر کی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی ذاتی اور سماجی زندگی میں کفایت شعاری اختیار کریں، غیر ضروری اخراجات کم کریں اور ایندھن کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے میٹرو اور ٹرین کے استعمال کو ترجیح دیں۔ دہلی حج کمیٹی کا یہ قدم اسی پیغام کو عملی شکل دینے کی کوشش ہے۔ وزیر اعظم کی اپیل اور ملک کے تئیں ان کے جذبہ خیر سگالی کو آگے بڑھاتے ہوئے دہلی حج کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عازمینِ حج بسوں اور بڑی گاڑیوں کے قافلوں کے بجائے دہلی میٹرو کی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن کے ذریعے نئی دہلی میٹرو اسٹیشن سے آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹرمینل-3 تک سفر کریں۔ اس اقدام سے ایندھن کی بچت ہوگی، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا اور عوام میں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے تئیں بیداری بڑھے گی۔ اس خصوصی موقع پر نئی دہلی ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو اسٹیشن پر عازمینِ حج کو روانہ کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ، دہلی پولیس، سعودی ایئر لائنس، حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے افسران بھی موجود تھے اور انہوں نے نئی دہلی ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو اسٹیشن سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ٹرمینل-3 میٹرو اسٹیشن تک عازمینِ حج کے ساتھ سفر بھی کیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایندھن اور توانائی کی بچت کے لیے جو اپیل ملک کے عوام سے کی ہے، اس پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ پوری دنیا توانائی کے بحران سے دوچار ہے اور اس کے منفی اثرات دیگر شعبوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جس نے بحران کے باوجود کوشش کی ہے کہ اس کا اثر عام لوگوں پر کم سے کم پڑے۔ اتنے بڑے بحران کے باوجود مودی حکومت نے ایک بھی فلاحی اسکیم بند نہیں کی ہے۔ وزیر اعظم نے قومی مفاد میں سوچ سمجھ کر عوام سے توانائی کی بچت کی اپیل کی ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس میں ان کا ساتھ دیں۔ واضح رہے کہ مقدس حج 2026 کے لیے دہلی سے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ روانگی کا سلسلہ گزشتہ 18 اپریل سے جاری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist