• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جون 21, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

مناسک حج کے پہلے دن عازمین حج ’منیٰ‘ کی جانب رواں دواں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 4, 2025
0 0
A A
مناسک حج کے پہلے دن عازمین حج ’منیٰ‘ کی جانب رواں دواں
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ(ہ س)۔ آج بروز بدھ آٹھ ذوالحجہ 1446ھ عازمین حج کی منیٰ کی جانب روانگی شروع ہو گئی، جہاں وہ "یوم الترویہ” گزاریں گے۔ حجاج کی بڑی تعداد تلبیہ، تسبیح اور تکبیر کی گونج میں منیٰ پہنچ رہی ہے۔ اس دن تقریباً 64 فی صد حجاج منیٰ میں موجود ہوتے ہیں، جب کہ باقی 36 فی صد حجاج براہِ راست عرفات کے لیے روانہ ہوتے ہیں تاکہ وقوف عرفہ (حج کا سب سے بڑا رکن) ادا کریں۔پھر وہ غروب آفتاب کے وقت عرفہ سے مزدلفہ روانہ ہوتے ہیں۔ مزدلفہ میں رات گزار کر منیٰ واپس آتے ہیں۔ یہاں وہ 10، 11، 12 اور 13 ذوالحجہ کے ایام گزارتے ہیں اور تینوں جمرات یعنی الجمرۃ العقبہ، الجمرۃ الوسطۃ اور الجمرۃ الصغرۃ کو کنکریاں مارتے ہیں۔ البتہ تقریبا 60 فی صد حجاج کرام 12 تاریخ کو واپس مکہ لوٹ جاتے ہیں۔منیٰ کا مقام مکہ مکرمہ اور مزدلفہ کے درمیان مسجد الحرام سے شمال مشرق کی جانب سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ حدودِ حرم میں شامل ہے اور شمال و جنوب کی طرف پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں صرف ایامِ حج میں قیام کیا جاتا ہے۔ مکہ کی جانب سے اس کی حد الجمرۃ العقبہ ہے، جب کہ مزدلفہ کی طرف وادی محسر اس کی سرحد ہے۔یہ مقام دینی اور تاریخی لحاظ سے بہت اہم ہے، کیوں کہ یہاں اللہ کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جمرات کو کنکریاں ماریں اور اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کے فدیے کا ذبح کیا۔ پھر رسولِ اللہ نے حجۃ الوداع کے موقع پر یہی عمل دہرایا، کنکریاں ماریں، قربانی کی اور سر منڈوایا، جس پر بعد کے تمام مسلمان عمل کرتے ہیں۔منیٰ تاریخی علامات میں مشہور ہے جن میں تین جمرات شامل ہیں، ان پر رمی کی جاتی ہے۔ یہاں مسجد الخیف بھی واقع ہے، جس کا نام اس مقام کے نشیب و فراز کی مناسبت سے رکھا گیا، کیوں کہ وہ پہاڑ کے دامن میں پانی کے بہاؤ سے قدرے اونچا اور سخت زمین سے نیچا ہے۔ یہ مسجد جبل منیٰ کے جنوبی کنارے پر واقع ہے اور جمرۃ الصغرۃ کے قریب ہے۔ اسی مسجد میں نبی کریم ﷺ اور ان سے پہلے آنے والے انبیاء نے نماز ادا کی۔منیٰ میں تاریخِ اسلام کے دو بڑے واقعات پیش آئے، جو بیعتِ عقبہ اولیٰ اور بیعتِ عقبہ ثانیہ کے نام سے مشہور ہیں۔ پہلی بیعت ہجرت سے 12 سال قبل ہوئی، جب اوس اور خزرج کے 12 افراد نے رسول اللہ سے بیعت کی۔ دوسری بیعت حج کے موقع پر ہجرت سے ایک سال قبل ہوئی، جب 73 مردوں اور دو عورتوں نے مدینہ منورہ سے آ کر مقام عقبہ پر رسول اللہ کے دستِ مبارک پر بیعت کی۔ اسی مقام کی یادگار میں عباسی خلیفہ ابو جعفر منصور نے سن 144 ہجری میں مسجدِ بیعت تعمیر کروائی، جو جبل ثبیر کے نیچے اور شعب بیعت عقبہ کے قریب واقع ہے۔ اس بیعت میں انصار نے رسول اللہ کو مدد، نصرت، ہجرت اور مہاجرین کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا تھا۔سعودی حکومت نے منیٰ کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہاں حجاجِ کرام کی سہولت کے لیے مختلف خدمات فراہم کی ہیں۔ ان میں سکیورٹی، طبی امداد، خوراک کی فراہمی اور نقل و حمل کے ذرائع شامل ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ حجاج اپنے مناسک آسانی، روحانیت اور اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔ حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج کے تمام مراحل کی کامیابی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    جون 21, 2025
    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    جون 21, 2025

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist