• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حج ٹریننگ کیمپ عملی تربیت کے ساتھ ختم ہوا

حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ہماری زندگیوں میں تبدیلی آنی چاہئے : مولانا خضر محمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 16, 2026
0 0
A A
حج ٹریننگ کیمپ عملی تربیت کے ساتھ ختم ہوا
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند ،سماج نیوز سروس:مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی جانب سے عازمین حج 2026کی عملی تربیت کے لئے منعقد کیا جانے والا 32؍واں حج ٹریننگ کیمپ گزشتہ شام اختتام پذیر ہوگیا ۔دو روزہ اس ٹریننگ کیمپ میں دارالعلوم دیوبند کے علماء حضرات مفتیان کرام اور حج ٹرینرز نے کیمپ میں شرکت کرنے والے عازمین مرد وخواتین کو حج اور عمرہ کے ارکان کی تفصیلات ،ترتیب اور دعائیں بتائیں اور ارکان کی ادائیگی کا طریقہ بتایا ،مفتیان کرام اور ٹرینرز نے ماڈلوں کی مدد سے ارکان کی ادائیگی کی مشق کرائی ۔مولانا مفتی امین پالنپوری نے حج وعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ بیان کرتے ہوئے احرام باندھنے ،طواف کرنے ،سعی کرنے ،مزدلفہ جانے ،میدان عرفات پہنچنے اور منیٰ پہنچ کر کنکریاں مارنے ،حلق کرانے اور قربانی کرنے کی تفصیلات اور ترتیب بیان کی ،حج ٹرینرڈاکٹر محمد اعظم نے عازمین کو احرام باندھنے کا صحیح طریقہ اور طواف نیز صفا ومروہ پر سعی کرنے کی عملی ٹریننگ دی ۔دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا خضر محمد کشمیری نے عازمین کو مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ نیز حرم شریف کے ادب واحترام اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حرم شریف یعنی مسجد الحرام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے کیوں کہ یہ روئے زمین پر سب سے مقدس ترین مقام ہے ۔انہوں نے کہا کہ حرم شریف میں داخل ہوتے وقت خشوع وخضوع ،اذکار ،دعائو ں کی کثرت اور احتراماً نظریں جھکاکر رکھنا ضروری ہے ۔مولانا خضر محمد نے بتایا کہ حدود حرم میں گناہ کا ارتکاب ،لڑنا ،جھگڑنا ،ہتھیار اٹھانا ،درخت کاٹنا اورکسی کو تکلیف پہنچانا حرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ حرم مکہ میں ایک نیکی کا ثواب ایک لاکھ نیکیوں کے ثواب کے برابر ہے اسی طرح ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے ثواب کے برابر ہے ،اس لئے حرم میں داخل ہوتے وقت دل ودماغ میں اللہ جل شانہ کی عظمت اور اس مقام کا تقدس موجود رہنا چاہئے اس کے علاوہ نماز ونوافل کی کثرت ،تلاوت کلام پاک اور طواف پر توجہ مرکوز رہنی چاہئے ،انہوں نے کہا بلاوجہ گفتگو سے بچنا چاہئے ۔اسی طرح مدینہ منورہ اور مسجد نبوی وروضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے مولانا موصوف نے کہا کہ مدینہ منورہ کا احترام ایمان کا حصہ ہے کیونکہ یہ سرکاردوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر اور آرامگاہ ہے ،اس لئے روضۂ رسول کے سامنے باادب کھڑے ہونا اور ادب واحترام کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ مقام خانہ کعبہ سے بھی افضل ترین مقام ہے ۔اس لئے مکمل عجزوانکساری اور ادب کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلام پیش کریں ۔اس مقام پر بلند آواز سے بات کرنے سے پرہیز کریں ،اور ہر غیر شرعی حرکات سے اجتناب کریں ،انہوں نے کہا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ہماری زندگیوں میں تبدیلی آنی چاہئے اور ہمیں شرعی احکامات پر عمل کرنے اور دنیاوی لہوولعب سے ہرممکن بچنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔اس سے قبل ڈاکٹر نواز دیوبندی نے عازمین کو درود شریف پڑھنے کے فضائل اور مقامات مقدسہ کی تاریخ اوراہمیت سے واقف کرایا اور ٹریننگ کیمپ کے اغراض ومقاصد بیان کئے ۔مولانا خضر محمد کی دعاء کے ساتھ ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوا ۔ٹریننگ کیمپ میں دیوبند ،قرب وجوار اور دور دراز کے عازمین نے شرکت کرکے استفادہ کیا ۔کیمپ کے کامیاب انعقاد میں ادارہ کے منیجر ،فیضی صدیقی ،اسرار احمد ،ڈاکٹر ذوالفقار ،ڈاکٹر فاطمہ ،شہزاد انجم ،عدیل صدیقی ،طارق عثمانی ،فہیم صدیقی اور دیگر کارکنان نے بھر پور تعاون کیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist