• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حکیم اجمل خاں کی یوم پیدائش جامعہ طبیہ اور دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں یونانی ڈے کے طور پر منائی

مرکزی حکومت نے یونانی سسٹم کی افادیت کو محسوس کیا ،سال میں ایک دن ”یونانی ڈے “کے نام سے منسوب کردیاہے:ڈاکٹراخترسعید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 12, 2023
0 0
A A
حکیم اجمل خاں کی یوم پیدائش جامعہ طبیہ اور دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں یونانی ڈے کے طور پر منائی
Share on FacebookShare on Twitter

رضوان سلمانی
دیوبند، مسےح الملک حکےم اجمل خان کی ےوم پےدائش جامعہ طبیہ میڈیکل کالج دیوبند اور دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں یونانی ڈے کے طور پر منایا گیا جس میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ہم یونانی ڈے منارہے ہیں یہ سب کے لئے فخر کی بات ہے۔ ہندوستانی حکومت نے مسیح الملک حکیم اجمل خاں  ؒ کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے نیشنل یونانی ڈے کے دن کا اعلان کیا جو پورے ملک میں یہ روز یونانی ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ آج دیکھا جائے تو انڈین سسٹم آف میڈیسین انفرادی طور پر یونانی اور آیورویدک سسٹم اپنے عروج پر ہے ۔ جگہ جگہ یونانی سیمینار کئے جارہے ہیں ، لوگ علاج بالتدبیر کو چاہے کپنگ کی شکل میں یا ریاضت کی شکل میں اختیار کررہے ہیں، کہیں مفردات پر بحث ہورہی ہے تو کہیں مرکبات پر بات ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی یونانی سسٹم کی افادیت کو محسوس کیا اور اسی وجہ سے یونانی سسٹم کو زیادہ نمایاں اور پبلسٹی کی غرض سے حکومت ہند نے سال میں ایک دن نیشنل یونانی ڈے کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ ڈاکٹر اختر سعید نے مسےح الملک حکےم اجمل خاں کی حےات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اجمل خاں حکےم ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر تعلےم اور مجاہد آزادی تھے ۔انہوںنے کہا کہ اجمل خاں نے مہاتما گاندھی اور اس وقت کے انگرےز افسران کا علاج بھی کےا تھا ۔انہو ں نے کہا کہ حکےم اجمل خاں جن کا آج ہم ےوم پےدائش منا رہے ہےں وہ تعلےم کی اہمےت اور افادےت کو سمجھ چکے تھے ساتھ ہی انہوںنے طب ےونانی کو فروغ دےنے کے لئے دہلی کے قرول باغ مےں طبےہ کالج کا قےام کےا جس مےں طب ےونانی کی تعلےم کے ساتھ ساتھ طب ےونانی پر ریسرچ کا کام بھی ہوتا تھا ۔انہوںنے کہا کہ حکےم اجمل خاں کی ےوم پےدائش عالمی ےوم ےونانی کے طور پر منا کر ان کی خدمات کا اعتراف کےا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکےم اجمل خاں اپنے وقت کے بڑے مشہوحکےم تھے ۔وہ مجاہد جنگ آزادی بھی رہے ۔انہوںنے طب ےونانی سے علاج کو فوقےت اور اہمےت بخشی اور اسے پورے عالم مےں شہرت دلوائی ۔طب ےونانی سے متعلق افراد کو ان کے اس اثاثہ کی حفاظت کرنی ہے بلکہ ا سکے فروغ کے لئے حکےم اجمل کے بنائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے طب ےونانی سے علاج کو کامےابی کی بلندی پر بھی پہنچانا چاہئے۔ڈاکٹر اختر سعید نے دلائل کے ساتھ ےہ بات کہی کہ طب ےونانی کو کسی زمانے مےں ےونان مےں پرموٹ کےا گےا لےکن ہندوستان مےں آکر ےہ ہندوستانی تہذےب اور ہندوستانی آ ب و ہوا مےں اس قدر رچ بس گئی اور اس مےں وہ کےفےاتی تغےرات واقع ہوئے کہ اب ےہ طب اپنی رخ کے اعتبار سے خالصتاً ہندوستانی طب ہے ۔ڈاکٹر اختر سعیدنے وہاں پر موجود طلبہ کو ےونانی طرےقۂ علاج کے نکات بتائے اور قوت مدافعت مےں اضافہ کے لئے طب ےونانی مےں استعمال ہونے والی مفردات کے خواص بتائے ۔انہوںنے ےونانی کی تعلےم حاصل کرنے والے طلبہ کو ےونانی پےتھی کو اختےار کرنے کی صلاح دی ۔انہوںنے کہا کہ کورونا کے دور مےں بھی لوگوں کو سب سے فائدہ ےونانی ادوےات سے ہی ہواہے اور اس بات کو حکومت نے بھی تسلےم کےا ہے ۔ڈاکٹر اخترسعید نے ےونانی معالجےن سے اپےل کرتے ہوئے کہا کہ ہو بھی ےونانی داوئےوں کو فروغ دےنے کے لئے مرےضوں کو زےادہ سے زےادہ ان دوائےوں کے استعمال کرنے کی صلاح دےں ،تاکہ طب ےونانی کو مزےد فروغ دےا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکےم اجمل خاں بہت دور اندےش شخصےت تھے اور آج سے 100برس قبل ہی انہوںنے تعلےم کی اہمےت کو بخوبی سمجھ لےا تھا اور اسی سلسلہ مےں طبےہ کالج بچوں کا گھر جامعہ ملےہ اسلامےہ جےسے ادارات کو قائم کےا ۔حکےم صاحب گنگا جمنی تہذےب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پےروکار تھے اور بلا تفرےق سب کو ساتھ لے کر چلنے کے حامی تھے ۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ناصر علی خان، ڈاکٹر محمد فصیح، ڈاکٹر فخر الاسلام، ڈاکٹر رشدہ سعیدی، ڈاکٹر محمد اعظم عثمانی، ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر جویریہ ہاشمی وغیرہ نے بھی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی نے کی، اس دوران جمشید انور، عامر سعیدی، صہیب علی، ڈاکٹر شبلی اقبال، جاوید، بلال، عظیم وغیرہ موجود رہے۔ دوسری جانب دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں بھی حکیم اجمل خاں کی یوم پیدائش پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ادارہ کے پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکیم اجمل خاں نہ صرف ایک طبیب تھے بلکہ اس وقت میں ہندو مسلم یک جہتی کے بڑے علمبردار تھے ۔ انہوں نے آزادی کی تحریک میں ہندو مسلم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ حکیم صاحب نے اپنی فنی وطبی خدمات سے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ڈنکا بجایا تھا۔ آج ان کی یوم پیدائش ہے ا س لئے ہم سب اس کو یونانی ڈے کے طور پر مناتے ہیں ۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اسلم نے حکومت ہند اور اترپردیش حکومت کے ذریعہ یونانی طب کے لئے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کی حوصلہ افزائی کی تفصیل بتاتے ہوئے آیوش کے لئے کی جارہی کوششوں کی تعریف کی اور سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکیم اجمل خاں کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم عملی زندگی میں طب یونانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ڈاکٹر نور عالم ، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر عبدالمعید نے بھی حکیم اجمل خاں کی سوانح حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خدمات سے آگاہ کیا اور ان کو بطور طبیب استعمال کرنے کی نصیحت کی ۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ارشاد نے کی ، پروگرام کا آغاز حکیم شفیع الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر طاہر حسن، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر سیفل، ڈاکٹر فیصل، محمد یاسر، ڈاکٹر ہلال، محمد فرقان اور اسٹاف موجود رہا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist