• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

’نفرت راتوں رات پیدا نہیں ہوتی‘، دہرادون تریپورہ کے طالب علم اینجل چکما کی ماب لنچنگ پر راہل گاندھی کا سخت ردعمل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 30, 2025
0 0
A A
’نفرت راتوں رات پیدا نہیں ہوتی‘، دہرادون تریپورہ کے  طالب علم اینجل چکما کی ماب لنچنگ پر راہل گاندھی کا سخت ردعمل
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، ایجنسیاں:اتراکھنڈ کے سیلاکوئی علاقہ میں تریپورہ کے طالب علم اینجل چکما کی ماب لنچنگ کے معاملہ پر حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اس واقعہ کو خوفناک نفرت انگیز جرم قرار دیا اور اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر کہا کہ ہمیں ایک ایسا مردہ سماج نہیں بننا چاہیے جو ہم وطنوں کو نشانہ بنائے جانے پر آنکھیں موند لے۔ اس طرح کے واقعات اس نفرت کا نتیجہ ہیں، جو روزانہ نوجوانوں کے درمیان پھیلائی جا رہی ہے۔راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’دہرادون میں اینجل چکما اور ان کے بھائی مائیکل کے ساتھ جو ہوا، وہ ایک خوفناک نفرت انگیز جرم ہے۔ نفرت راتوں رات پیدا نہیں ہوتی ہے۔ اسے روزانہ خاص طور سے ہمارے نوجوانوں کو زہریلے مواد اور غیر ذمہ دارانہ بحث کے ذریعہ سے پروسا جا رہا ہے۔‘‘ انھوں نے اس طرح کے معاملوں کے لیے حکمراں بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’حکمراں پارٹی بی جے پی کی نفرت پھیلانے والی قیادت کے ذریعہ اسے بہت عام بنا دیا گیا ہے۔‘‘راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں خوف و زیادتی کی حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ہندوستان کی تعمیر عزت اور اتحاد کی بنیاد پر ہے، نہ کہ خوف و زیادتی کی بنیاد پر۔ ہمارا ملک محبت اور تنوع والا ہے۔ ہمیں ایک مردہ سماج نہیں بننا چاہیے جو ساتھی ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر آنکھیں موند لے۔ ہمیں خود کا جائزہ لینا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کو کس طرف جانے دے رہے ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’میری تعزیت چکما خاندان، تریپورہ اور شمال مشرقی باشندوں کے ساتھ ہیں۔ ہمیں آپ کو اپنے ہندوستانی بھائی-بہن کہنے پر فخر ہے۔‘‘واضح رہے کہ تریپورہ کے 24 سالہ ایم بی اے طالب علم اینجل چکما پر کینٹین میں نسلی حملہ کیا گیا تھا۔ اسپتال میں تقریباً 2 ہفتہ تک اس کا علاج چلا، پھر اس کی موت ہو گئی۔ اس معاملہ میں انصاف کا مطالبہ زور پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ خصوصاً اینجل چکما کے بھائی نے انصاف کے لیے مہم شروع کی ہے، جس کو سوشل میڈیا پر زبردست حمایت مل رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist