• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 22, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

اردو سے نفرت اردو کی مقبولیت کا سبب بنے گی: قاری صہیب

اسلم رحمانی نے کتاب لکھ کر نوجوانوں کے لیے نظیر پیش کی ہے: امتیاز احمد کریمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 24, 2025
0 0
A A
اردو سے نفرت اردو کی مقبولیت کا سبب بنے گی: قاری صہیب
Share on FacebookShare on Twitter

نقوشِ ادب "کی رسم اجرامیں سیکڑوں لوگوں نے شریک ہو کرتقریب کو یادگار بنایا

مظفرپور (پریس ریلیز): اردو محبت کی زبان ہے۔ اس کے خلاف جتنی زہر افشانی کی جائے گی اور نفرت کا رویہ اختیار کیا جائے گا یہ زبان اتنی ہی مقبول ہوگی. یہ باتیں بہار قانون ساز کاؤنسل کے رکن قاری صہیب نے نوجوان اسکالر اسلم رحمانی کی کتاب نقوش ادب کی رسم اجرا تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہیں. انھوں نے کتاب کے مصنف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلم رحمانی مستقبل میں اردو ادب کا ایک معتبر نام بنے گا. اردو ایکشن کمیٹی کے سرپرست ایس ایم اشرف فرید نے کہا کہ آج جب ہم کالج اور یونیورسٹیوں میں اردو کے معیار کا شکوہ کرتے ہیں، ایسے میں گریجویشن سطح کے طالب علم کے قلم سے کتاب کا منظر عام پر آنا مایوسی کی فضا میں امید کا استعارہ ہے. رسم اجرا تقریب کی سرپرستی پروفیسر فاروق احمد صدیقی، سابق صدر شعبۂ اردو بہار یونیورسٹی،مظفرپور فرما رہے تھے۔ صدارت بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی نے فرمائی جبکہ نظامت کا فریضہ معروف شاعر اور ناظم جمیل اختر شفیق نے انجام دیا۔ پروفیسر فاروق احمد صدیقی نے کہا کہ میری تدریسی زندگی تقریباً چالیس سال پر محیط ہے۔ان چالیس برسوں میں ایسا پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ بی اے کے طالب علم کے قلم سے اتنی معیاری کتاب منظر عام پر آئی ہو۔ انھوں نے کتاب کےمصنف اسلم رحمانی کو مبارکباد پیش کی اور دعائوں سے نوازا۔ پروفیسر فاروق احمد صدیقی نے اسلم رحمانی کے استاد اور نتیشور کالج کے صدر شعبۂ اردو کامران غنی صبا کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کامران غنی صبا کے طالب علموں کی کامیابی ان کی محنت اور تدریس کے تئیں ان کے پرخلوص جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ اپنے صدارتی خطاب میں بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی نے تقریب رسم اجرا میں سیکڑوں لوگوں کی موجودگی پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا محبان اردو کی اتنی کثیر تعداد میں موجودگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ مظفرپور کی سرزمین اردوکے تعلق سے انتہائی بیدار ہے۔انھوں نے کہا قمر اعظم ہاشمی نے اردو کے طالب علموں کی جو تربیت کی تھی اس کی ایک جھلک آج کی اس تقریب میں نظر آ رہی ہے۔ امتیاز احمد کریمی نے اسلم رحمانی کو کتاب کی اشاعت اور اجرا کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پروگرام میں موجود طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی عظمت کی کلید علم ہے۔ آپ محنت اور ایمانداری سے پڑھیں اور ملک و قوم کو نفع پہنچانے والے بنیں۔ مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے سابق پرووائس چانسلر پروفیسر توقیر عالم نے کہا کہ اسلم رحمانی کی زبان بہت ہی صاف ستھری ہے۔ میں انھیں ان کے مضامین کے حوالے سے جانتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اسلم نے مدرسہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے اور مدرسوں میں آج بھی اردو زبان کی تدریس پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ پروفیسر توقیر عالم نے کہا کہ اسلم رحمانی نتیشور کالج کے طالب ہیں اور میں نے بھی اپنی تدریسی زندگی کا آغاز اسی کالج سے کیا تھا۔ اس حوالے سے ان کی کامیابی سے مجھے بھی مسرت کا احساس ہو رہا ہے۔ انھوں نے نتیشور کالج کے صدر شعبۂ اردو کامران غنی صبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جوائننگ کے بعد سے کالج کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ معروف صحافی اور روزنامہ تصدیق کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر ریحان غنی نے کہا کہ مظفرپور تحریک کی سرزمین ہے۔ بہار میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دلانے میں بہارکے محبان اردو کا اہم کردار رہا ہے۔ ڈاکٹر ریحان غنی نے 1960 میں مغفور احمد اعجازی کی قیادت میں شروع کی گئی اردو تحریک کی یاد دلائی۔ انھوں نے کہا کہ اس محفل میں کثیر تعداد میں خواتین اور طالبات موجود ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ بڑے بڑے انقلابات کے پیچھے خواتین کا مضبوط ہاتھ رہا ہے۔آج جب اردو کے تعلق سے مایوس کن باتیں ہوتی ہیں ایسے میں خواتین اٹھ کھڑی ہوں تو اردو کو اس کا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل ہو سکتا ہے۔ رسم اجرا تقریب کا آغاز حافظ علی حسن حسینی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات کامران غنی صبا نے انجام دئیے۔ انجینئر ظفر اعظم کے شکریہ کے ساتھ یہ یادگار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر سی پی آئی ایم ایل پولٹ بیورو کی رکن محترمہ مینا تیواری، اردو ایکشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری اشرف النبی قیصر، معروف سماجی کارکن محمد آفتاب عالم، ڈاکٹرجلال اصغر فریدی، ڈاکٹر مطیع الرحمن عزیز، عالیشان تیمی نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ کتاب پر جامع تبصرہ نوجوان ناقد اور مبصر ڈاکٹر عارف حسن وسطوی نے پیش کیا۔رسم اجرا تقریب میں داؤدی انٹرنیشنل اسکول کے ڈائرکٹر ڈاکٹر التمش داؤدی، ڈاکٹر منصور معصوم، ڈاکٹر عبد الحئی، سابق ڈپٹی میئر سید عبد الماجد حسین،تابش قمر، خالد رحمانی، اعجاز احمد، صحافی نزہت جہاں، صحافی مظفر عالم،مطلوب الرحمٰن،شفیق الرحمٰن،مفتی عرفان قاسمی،قمر اعظم صدیقی،امیر اللہ حافظ عبدالرحیم رحمانی، محفوظ احمد عارف، تعظیم احمد گوہر، شاکر علی خاں، شوکت علی رضوی، مفتی آفتاب رشک مصباحی،محمد اشتیاق،قاضی وسیم غازی، رقیہ مظفرپوری،رابعہ مظفرپوری،صحافی شہاب الدین،صفدر امام اشرف، محمد ساحل، امتیاز احمد عرشی،انجنیئر ثاقب قمر، انجنیئر ریاض خان، احتشام رحمانی، محمد شاہد، نکہت حسن، طہ شاہد،طیبہ شاہد،ولی حسن،مولانا صادق قاسمی، محمد احسان، سعید الرحمٰن سلفی، شمشاد سنابلی، شبیر احمد اصلاحی، محمد عباس، ریاض نصرول، انجنیئر دلشاد،مولانا خالد رحمانی ندوی، مولانا ارشاد ندوی، فضل ربی سمیت کثیر تعداد میں دانشورانِ شہر، محبان اردو، طلبہ و طالبات اور کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    جون 21, 2025
    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    جون 21, 2025

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist