نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:بسلسلہ یوم ولادت امام مہدی ؑ دہلی کی ایوان غالب میں ہر سال کی طرح امسال بھی عالمی جشن نور کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور علماء کرام نے امام مہدیؑ کے تعلق سے تقریر یں کیں ۔محفل کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے شان عباس نے کی اور نظامت کے فرائض معروف شاعر اہلبیت پروفیسرناشر نقوی او ر ڈاکٹر عباس رضا نیر جلال پوری نے مشترکہ طور پرانجام دئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خطیب اہلبیت مولانا سید علی حیدر نقوی نے کہاکہ اہلبیت کا تذکرہ کرتے ہوئے اگر زندگی بھی گزر جائے تو بھی کافی نہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ اس تذکرہ سے ہم پوری دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ اگر کسی کو حر بننا ہے تو آج بھی حسین ؑ کا دروازہ کھلا ہوا ہے ۔ معروف خطیب اہلبیت مولانا سید رحمت حسین نقوی نے اپنے خطاب مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے فضائل بیان کئے ۔ انہوںنے کہاکہ اس چھمن بھائی کے ذریعہ قائم کئے جانے والے اس جشن کی ایک نفرادیت یہ بھی ہے کہ یہاں انسداد دہشت گردی کی بات کی جاتی ہے ۔ انہوںنے اپنے خطاب کے ذریعہ بتانے کی کوشش کی امام حسین ؑکا در وہ در ہے جہاں جو بھی آتا ہے وہ انسانیت کے پیغام کو سمجھ کر آتاہے اب بھلے ہی وہ ہندو ، سکھ عیسائی یا کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ خطیب اہلبیت مولانا سید عزادار حسین زیدی نے اپنے خطاب میںوضاحت کرتے ہوئے کہاکہ امام مہدی کے بارے میں ہم اور اہل سنت میںایک ہی فرق ہے وہ کہتے ہیں کہ امام مہدی پیدا ہوںگے اور ہم کہتے ہیں کہ پیدا ہو چکے ہیں لیکں پردے میں ہیں۔ بس اتناہی فرق ہے لیکن اب ہمارے یہاںبھی لوگ ان کے نزول کی بات کرتے ہیں جبکہ جو شہ بنا ماںباپ کےآئے وہ نازل ہوتی ہے اس طرح امام کے والدین کی فضیلت ختم ہو جاتی ہے ۔خود امام زمانہ نے اپنے بارے میں پیدا ہونے کا ذکر کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الفاظ کی احتیات سے استعمال کیا جانا لازمی ہے ۔انہوںنے کہا کہ امام زمانہ کے لشکر میں آنے کی زیادہ شرائط نہیں ہیں ، اس میں بوڈھا بچہ جوان عورت مرد کالا گورا امیر غریب سب آ سکتی ہیں لیکن جو شرط علماء نے لکھی ہے وہ یہ ہے کہ لشکر امام زمانہ میں وہ آئے گا جس نے کسی پر بھی ظلم نہ کیا ہو ۔ اس لئے کہ روایت میںملتا ہے کہ جب وہ آئے گو تو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا کہ اور ظلم و جور پاک کر دے گا۔ظلم کہتے ہیں کسی کا مال لے کر کھالینا ، جور اس کو کہتےہیں کہ کسی کا مال لے کر دوسرے کو کھلا دینا ۔ امام زمانہ جب آئیں گے تو دونوں سے حساب لیں گے ۔ لوٹنے والوں اور لٹوانے والوں سے بھی حساب ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ امام کی آواز پر جو سب سب سے پہلے لبیک کہیں گی وہ 313 ہوںگے ۔ انہوںنے اس تعلق سے مزید گفتگو بھی کی ۔گلوبل حسینی مشن کے زیرا ہتمام اس پور نور محفل بعنوان جشن نور میں حضرت عباس ؑ علمدار کی قبر مبارک کے پاس کا پانی جس میں خاک شفاء بھی ملی ہوئی تھی لوگوں کے درمیان تبرک کے طور پر تقسیم کیا گیا اور امام علی ؑ کے روضہ مبارک کے گنبد سے اترا ہوا پرچم بھی لوگوں کی زیارت برآمد کیا گیا۔گلوبل حسینی مشن کے سربراہ ذو الفقار علی چھمن نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہر بر س اس جشن کویہاں منعقد کرتے ہیں جس میں آپ سبھی لوگوں کی شرکت جشن میں چار چاند لگا دیتی ہے ۔












