سید پرویز قیصر
چنئی میں چنئی سپر کنگس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے جنوبی افریقائی بلے باز ہنریچ کلاسن ے39 منٹ میں26 بالوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے47 رن بنائے۔ اپنی اس اننگ کے دوران بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے انڈین پریمیر لیگ میں اپنے دو ہزار رن بھی مکمل کرلئے۔ انہوں نے1214 بالیں کھیلنے کے بعد ایسا کیا اور انڈین پریمیر لیگ میں بالوں کے حساب سے پانچویں سب سے تیز دو ہزار رن بنانے والے بلے باز بنے۔
ہنریچ کلاسن نے 2018 سے اب تک انڈین پریمیر لیگ میں جو62 میچ کھیلے ہیں انکی58 اننگوں میں42.39 کی اوسط اور165.71 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور بارہ نصف سنچریوں کی مدد سے2035 رن بنائے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر105 رن ہے جو انہوں نے سن رائزرس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف دہلی میں25 مئی2025 کو 64 منٹ میں39 بالوں پر سات چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ انہوں نے اپنی سنچری37 بالوں پر مکمل کی تھی جو انڈین پریمیر لیگ میں اس وقت مشترکہ طور پر چوتھی سب سے تیز سنچری ہے۔ اننگوں کے حساب سے بھی ہنریچ کلاسن پانچویں سب سے تیز دو ہزار رن بنانے والے بلے باز ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں بالوں کے حساب سے سب سے تیز دو ہزار رن ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے آندرے رسل ہیں جنہوں نے1120 بالیں کھیلنے کے بعد ایسا کیا تھا۔ انہوں نے جس میچ میں دو ہزار رن مکمل کئے تھے اس میچ کے اختتام تک جو97 میچ کھیلے تھے انکی81 اننگوں میں30.75 کی اوسط اور179.17 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دس نصف سنچریوں کی مدد سے 2030 رن بنائے تھے۔ وہ چار مرتبہ صفر کا شکار ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر88 رن رہا تھا جو انہوں نے چنئی سپر کنگس کے خلاف چنئی میں10 اپریل2018 کو36 بالوں پر ایک چوکے اور گیارہ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
ابھیشیک شرما نے انڈین پریمیر لیگ میں اپنے دو ہزار رن مکمل کرنے کیلئے1193 بالیں کھیلی تھیں اور وہ بالوں کے حساب سے دوسرے سب سے تیز دو ہزار رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے اس میچ کے اختتام تک 83 میچوں کی80 اننگوں میں 27.45 کی اوسط اور167.55 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور گیارہ نصف سنچریوں کی مدد سے2004 رن بنائے تھے۔ وہ پانچ مرتبہ صفر کا شکار ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور141 رن تھا جو انہوں نے پنجاب کنگس کی جانب سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف حیدرآباد میں12 اپریل2025 کو 88 منٹ میں55 بالوں پر چودہ چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے بنایا تھا اور اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے جیت دلائی تھی۔ 81 78
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے نکولس پورن نے انڈین پریمیر لیگ میں دو ہزار رن مکمل کرنے میں1198 بالیں کھیلی تھیں اور وہ بالوں کے حساب سے تیسرے سب سے تیز دو ہزاررن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے ایسا 81 میچوں کی78 اننگوں میں کیا تھا اور اس میچ کے اختتام تک وہ2057 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔












