• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, دسمبر 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حزب اللہ ہمیں جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے : اسرائیلی حکومت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 1, 2025
0 0
A A
حزب اللہ ہمیں جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے : اسرائیلی حکومت
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب:اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے ترجمان ہانی مرزوق کا کہنا ہے کہ حزب اللہ تنظیم اسرائیل کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوں نے اتوار کے روز العربیہ کو بتایا کہ "حزب اللہ دوبارہ سرنگیں بنا رہی ہے اور اپنی عسکری قوت کو بحال کر رہی ہے … وہ اس وقت لبنانی ریاست کو مفلوج کرنے کی کوشش کر رہی ہے”۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے امریکہ کے ذریعے لبنان کو ایک انتباہی پیغام بھیجا ہے، جس میں کہا گیا کہ اگر حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کیا گیا تو وہ لبنان کی سرزمین پر اپنے حملوں کو وسیع کرے گا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے بیروت کو آگاہ کیا ہے کہ "اگر لبنان نے حزب اللہ کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی تو اسرائیل اپنے حملوں میں اضافہ کرے گا”۔ یہ بات اتوار کی صبح اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتائی۔مزید یہ کہ اسرائیل نے ان مقامات کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جنھیں ابھی تک امریکی دباؤ کے باعث حملوں سے محفوظ رکھا گیا تھا۔ذرائع نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ اسرائیل کا یہ عسکری قدم ویٹی کن کے پوپ کی لبنان ممکنہ آمد کے بعد اٹھایا جا سکتا ہے۔یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ممکنہ نئی جنگ کے خدشات کا ذکر کیا۔ انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے اپنے عزم کو دہرایا اور بار بار ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں کے باوجود صورتِ حال کو قابو میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا "کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آئندہ جنگ ہو سکتی ہے؟ ممکن ہے کسی بھی وقت۔ یہ امکان موجود ہے۔ اور جنگ نہ ہونے کا امکان بھی موجود ہے، کیونکہ اسرائیل بھی اپنے آپشنز دیکھ رہا ہے اور امریکہ بھی۔”واضح رہے کہ حزب اللہ 2024 میں اسرائیل کے ساتھ تقریباً ایک سال طویل سرحدی جھڑپوں کے بعد شدید طور پر کمزور ہو گئی تھی۔ اس نے جنوبی لبنان سے "غزہ کے ساتھ یکجہتی” کے نام پر ایک معاون محاذ کھولا تھا۔گذشتہ برس27 نومبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی سے توقع تھی کہ لڑائی رک جائے گی، تاہم اسرائیل نے لبنان کے اندر باقاعدہ حملے جاری رکھے اور دعویٰ کیا کہ وہ حزب اللہ تنظیم کے مقامات اور عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے۔
یہ بات فرانس پریس خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔اس دوران اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں 5 تزویراتی مقامات اپنے کنٹرول میں رکھے اور اُن کی تعمیر و مضبوطی کا عمل شروع کر دیا۔امریکی دباؤ اور اسرائیلی حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان، لبنانی حکومت نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی منصوبہ بندی پر آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ ایک ایسا قدم جسے حزب اللہ نے کھلے عام مسترد کیا ہے۔تاہم لبنانی فوج نے گذشتہ برس اگست سے اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا تھا اور حزب اللہ کی متعدد سرنگوں کے راستے اور اسلحہ کے ذخائر اپنے قبضے میں لے لیے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ناکافی ہیں اور اس کے مطابق حزب اللہ اپنی عسکری صلاحیت دوبارہ بحال کر رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچل اسٹراک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بنے

    مچل اسٹراک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بنے

    دسمبر 5, 2025
    کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا

    کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا

    دسمبر 5, 2025
    شائی ہوپ کی سنچری اور جسٹن گریوز کی نصف سنچری نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا

    شائی ہوپ کی سنچری اور جسٹن گریوز کی نصف سنچری نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا

    دسمبر 5, 2025
    غزہ منصوبے کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    غزہ منصوبے کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    دسمبر 5, 2025
    مچل اسٹراک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بنے

    مچل اسٹراک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بنے

    دسمبر 5, 2025
    کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا

    کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا

    دسمبر 5, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist