• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہائی کورٹ نے چار ملزمین کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا

دو دہائی سے متاثرین انصاف کے منتظر،سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے تعلق سے وکلاء سے مشورہ کیا جائے گا:مولانا حلیم اللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 23, 2026
0 0
A A
ہائی کورٹ نے چار ملزمین کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی،پریس ریلیز،ہماراسماج:مالیگاؤں 2006 بم دھماکہ مقدمہ میں ماخوذ چار ملزمین راجندر چودھری، منوہر رام سنگھ نرواریا، دھان سنگھ اور لوکیش شرماکو آج بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پرمقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔چیف جسٹس آف بامبے ہائی کورٹ اور جسٹس شیام چانڈک نے فیصلہ ظاہر کیا۔دوران سماعت قومی تفتیشی ایجنسی NIA نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کے خلاف متعدد گواہان نے گواہی دی ہے لیکن عدالت نے ان گواہان کی گواہی کو نا کافی کہا۔اس مقدمہ سے 9/ مسلم ملزمین کو کلین چٹ دینے کے بعد این آئی اے نے چار ملزمین دھان سنگھ، لوکیش شرما، راجندر چودھری اور منوہر رام سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔مقدمہ سے ڈسچارج کیئے گئے ملزمین نے پہلے نچلی عدالت میں ڈسچارج داخل کیا تھا جہاں این آئی اے اور بم دھماکہ متاثرین نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے اس کی مخالفت کی تھی جس کے بعد نچلی عدالت نے ملزمین کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی بجائے گواہی شروع کیئے جانے کا حکم جاری کیا تھا اور عدالت نے سرکاری گواہان کو گواہی کے لیئے طلب کیئے جانے کے لیئے سمن بھی جاری کیا تھا۔ خصوصی این آئی اے عدالت کے فیصلے کے خلا ف ملزمین نے بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی جہاں ملزمین نے عدالت کو بتایا کہ این آئی اے نے انہیں جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرکے مسلم نوجوانوں کو راحت دی ہے جبکہ یہ بم دھماکے مسلم ملزمین نے ہی کیئے تھے۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ اسیما نند نامی ایک شخص کے اقبالیہ بیان کی بنیاد پر ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسیما نند خود مقدمہ سے بری ہوچکا ہے نیز سات سالوں کے طویل وقفے کے بعد گواہان نے ملزمین کی شناخت کی ہے اور یہ شناخت بھی محض خانہ پری ہے۔سائیکل خریدنے کے متعلق گواہان کے بیانات انتہائی کمزور ہیں کیونکہ ان بیانات کو نہایت تاخیر سے درج کیا گیا ہے۔دوران سماعت عدالت نے این آئی اے سے جواب طلب کیا کہ وہ عدالت کو بتائیں کے عرض گذار ملزمین کے خلاف کونسے عینی شاہدین نے گواہی دی ہے جس پر این آئی اے نے قبول کیا کہ ملزمین کے خلاف کوئی بھی عینی شاہدین نے گواہی نہیں دی ہے لیکن ملزمین ایک مجرمانہ سازش کا حصہ ہیں لہذا انہیں مقدمہ سے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا ہے۔آج کی عدالتی کارروائی پر مالیگاؤں 2006/ بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ بامبے ہائی کورٹ کے ملزمین کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے والے فیصلے کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں چیلنج کرنے کے تعلق سے سینئر وکلاء سے مشورہ کیا جائے گا۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کی پیروی کے نتیجے میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتار کیئے گئے 9/ مسلم نوجوانوں کو پہلے ضمانت پر رہا کرایا گیا تھا پھر اس کے بعد انہیں مقدمہ سے ڈسچارج کرایا گیا لیکن اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ملزمین اور مہاراشٹر اے ٹی ایس نے مسلم ملزمین کے مقدمہ سے ڈسچارج ہونے والے فیصلے کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جس پر سماعت چل رہی ہے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ انہیں بہت کم امید ہے کہ بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو این آئی اے سپریم کورٹ آف انڈیا میں چیلنج کریگی کیونکہ این آئی اے نے مالیگاؤں 2008/ بم دھماکہ مقدمہ میں بری ہونے والے ملزمین کے خلاف ابتک ہائی کورٹ میں اپیل داخل نہیں کی ہے اس کے برعکس بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل داخل کی گئی ہے جو زیر سماعت ہے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہشت گردی جیسے سنگین مقدمہ کی تفتیش کرنے والی اعلی تفتیشی ایجنسی کو عدالت میں شکست ہوئی ہے۔ مالیگاؤں 2008/ بم دھماکہ مقدمہ، حیدرآباد مکہ مسجد بم دھماکہ مقدمہ، سمجھوتا ایکسپریس بم دھماکہ مقدمہ، اجمیر درگاہ بم دھماکہ مقدمہ، جالنہ مسجد بم دھماکہ مقدمہ و دیگر شامل ہیں۔8/ ستمبر 2006/ کو حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان اور مشاورت چوک میں ہوئے سلسلہ واربم دھماکوں میں 31/ لوگ شہید ہوئے تھے جبکہ 312/ لوگ زخمی ہوئے تھے۔آج کے بامبے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سیشن عدالت سے ہند و مسلم تمام ملزمین بری ہوچکے ہیں۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ بم دھماکے کس نے کیئے تھے، 20/ سالوں کے انتظار کے بعد بھی بم دھماکہ متاثرین انصاف سے محروم ہیں۔اس معاملے کی تفتیش مقامی پولس، مہاراشٹر اے ٹی ایس، سی بی آئی اور این آئی اے نے بالترتیب کی تھی لیکن آج کے فیصلے سے یہ واضح ہوتا ہیکہ ان تمام تفتیشی ایجنسیوں کی جانچ عدالتوں میں نا قابل قبول ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist