بہارشریف (ایم ایم عالم)نالندہ ضلع کے چنڈی تھانہ علاقے کے تحت واقع دستور پر گاؤں کے قریب جمعرات کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار پک اپ وین بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھائی میں الٹ گیا جس سے 55 سالہ شیلا دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی،جب کہ تقریباً دو درجن افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو مقامی دیہاتیوں کی مدد سے چنڈی ریفرل اسپتال پہنچایا گیا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد 6 شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے پاواپوری ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ دیگر زخمی ماڈل اسپتال بہارشریف میں زیر علاج ہیں۔اطلاعات کے مطابق پک اپ وین میں کل 25 افراد سوار تھے۔متوفی کے رشتہ دار وجے کمار نے بتایا کہ اس کے سسر کی چند روز قبل کولکتہ میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔13ویں دن کی رسومات کے بعد نوادہ ضلع سے پورا خاندان گنگا میں نہانے کے لیے پک اپ وین ست فتوہا،پٹنہ جا رہا تھا۔ مجیسے ہی گاڑی دستور پر گاؤں کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والا ایک ٹرک اچانک چکمہ دے دیا جس سے پک اپ وین ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث گاڑی دو بار الٹ کر سڑک کے کنارے جا گرا پھر کھڑا ہوگیا اس کے بعد حادثے سے کہرام مچ گیا۔ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔آس پاس کے دیہاتیوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں،زخمیوں کو نکال کر ہسپتال لے گئے۔اہل خانہ نے بتایا کہ حالیہ شردھ کی رسومات کے بعد پورے خاندان نے گنگا میں نہانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن یہ سفر افسوسناک ہو گیا۔اس واقعہ سے پورے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔شدید زخمیوں میں یوگیندر کمار،روی کمار،روہت کمار،کشوم دیوی، اور سمن دیوی شامل ہیں،جنہیں بہتر علاج کے لیے پاواپوری ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ اس دوران بندو دیوی،ببلو کمار،دامودر کمار،نیلم دیوی،پریانشو کمار،پریتم کمار،کشوم کماری،سونالی کماری،منتا دیوی،رنکو دیوی،سونا دیوی،راکھی کماری،گولو کمار اور چندن کمار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی چنڈی تھانہ انچارج سمن کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور متوفی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہارشریف ماڈل اسپتال بھیج دیا اور پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار ٹرک ڈرائیور کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔












