• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حج پالیسیوں میں تاریخ ساز تبدیلی، سہولت بخش ہوگا سفر

ووزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی نے عازمین کیلئے سہولیات بہم پہنچانے کا کیا وعدہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2023
0 0
A A
حج پالیسیوں میں تاریخ ساز تبدیلی، سہولت بخش ہوگا سفر
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
نئی دہلی، اب حج 2023کے آپریشن کیلئے اقلیتی وزیر اسمرتی ایرانی پوری طرح تیار ہیں ،اور بہت جلد وہ کچھ ایسے اعلانات بھی کرنے والی ہیں جس سے ہندوستانی مسلمانوں با لخصوص وہ مسلمان جن کی دیرینہ خواہش کم از کم ایک بار حج کرنے کی ہوتی ہے۔وہ اپنی گاڑھی کمائی سے پس انداز کرکے اخراجات کا انتظام بھی کر لیتے ہیں لیکن وہ مختلف سرکاری پالیسیوں میں الجھ کر مایوس ہو جاتے ہیں۔لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ اقلیتی وزیر اسمرتی ایرانی اس سلسلے میں عازمین حج کو بہت ساری آسانیاں فراہم۔کرنے جارہی ہیں جس کا باضابطہ اعلان مرکزی حج کمیٹی جلد ہی کرے گی۔
محترمہ اسمرتی ایرانی کابینہ وزیر برائے اقلیتی امور اور خواتین و اطفال نے پیر کے روز اردو اخبارات کے مدیران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی عازمین کی دیرینہ خواہشات کو پورا کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کے تحت 2023 کے حج کیلئے 1,75,025 عازمین کا مکمل حج کوٹہ حاصل کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کوٹہ میں اضافہ ہندوستانی مسلم کمیونٹی کی ایک بڑی آبادی کو نسبتاً کم قیمت پر ایک اہم مذہبی فرض کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا۔
انہوں نے نہایت تفصیل سے حج پالیسی 2023 میں ہونے والی تاریخ ساز تبدیلی کو نشان زد کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے حج کی مجموعی لاگت کو کم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ عازمین اب اپنے ذاتی استعمال کی اشیاء کیساتھ اپنے سفر حج کی منصوبہ بندی خود کر سکتے ہیں۔ حج پیکیج سے چھتری، چادر اور دیگر ضروری اشیا کو باہر کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین اسے اپنی پسند اور بجٹ کے مطابق خرید سکیں۔ وزیر کے مطابق اس طرح حج کی لاگت کو 7000 روپے تک کم کر دیا گیا ہے۔ مزید ہر حاجی کی طرف سے 2100 سعودی ریال کیلئے لازمی ادائیگی کے اخراج سے حج کمیٹی آف انڈیا کے پیکیج کی لاگت میں بھی 43260روپے کی کمی ہو جائے گی۔ اس طرح حج کمیٹی آف انڈیا کے حج پیکیج کی کل لاگت میں 50000 روپے کی کمی ہو جائے گی۔حکومت کا صوابدیدی حج کوٹہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور اس سے قبل معززین اور وی آئی پیز کیلئے مخصوص سیٹیں عام شہریوں کے فائدے کیلئے دستیاب کرائی جائیں گی۔ پہلی بار، حجاج کرام کے پاس اب ملک کے 25 ہوائی اڈوں سے اپنے سفر کے مقامات کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا۔
پہلی بار 45 سال سے زیادہ عمر کی اکیلی حج کی خواہشمند خاتون محرم کے بغیر حج کیلئے درخواست دے سکتی ہیں۔ انفرادی خواتین کے ایسے گروپ کو حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سہولت فراہم کی جائے گی۔
پہلی بار معذور خواتین عازمین، اور بزرگ عازمین کو ترجیحی بنیادوں پر حج کیلئے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں اس برس سے حج کے دوران پہلی بار شیرخوار بچوں اور ماؤں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ پہلی بار عازمین کو ان کے ضلعی ہیلتھ یونٹس، گورنمنٹ لیباریٹریوں بشمول گورنمنٹ آف انڈیا ہاسپٹل، ای ایس آئی سی اسپتال وغیرہ سے صحت کی تصدیق اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانے میں سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ یہ سہولت ان عازمین کے حوالے سے حج کے مجموعی اخراجات کو مزید کم کر دے گی جو رباط کی سہولیات حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ پہلی بارتمام ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاست؍ UT سروس میں ڈائریکٹر کی سطح پر ایک افسر اور ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی متعلقہ حج کمیٹی کے ایک افسر کو اپنی اپنی ریاستوں کے عازمین حج کی دیکھ بھال کیلئے تعینات کرنے کی اجازت ہوگی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist