بیروت (ہ س)۔لبنانی ملیشیا نے منگل کے روز اکتیس سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو نشر کی ہے۔ جس یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فوٹیج حزب اللہ نے اپنے نگرانی کرنے والے طیاروں کی مدد سے بنائی ہے۔بتایا گیا ہے اس فوٹیج کے بنائے جانے کی جگہ اسرائیلی شہر حیفا کے نزدیک سمندر اور ایئر پورٹوں سے متعلق ہے۔ واضح رہے اسرائیلی شہر حیفا لبنانی سرحد سے 27 کلومٹر کے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے حوالے سے شدید خطرے میں رہتا ہے۔اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان پچھلے ساڑھے آٹھ ماہ سے دوطرفہ گولہ باری جاری ہے۔ 2006 کے بعد دونوں کے درمیان بد ترین کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس عرصے میں اسرائیل نے لبنان کے اندر تک بمباری کر کے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے اور سینکڑوں شہریوں کو بھی ہلاک کیا ہے۔حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ماہ نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کی طرف سے اسرائیل کی جاسوسی اور نگرانی کے لیے ڈرونز حیفا کی فضا میں بھیجے جا رہے ہیں۔’ جن کی بنائی ہوئی فوٹیج منگل کے روز پہلی بار حزب اللہ باضابطہ طور پر سامنے لائی ہے۔کہ اس کے ڈرون کہاں کہاں تک مار کر سکتے ہیں۔