نئی دہلی،(یو این آئی) ہاکی انڈیا نے آئندہ کوچنگ کیمپوں اور بین الاقوامی دورے کے پیش نظر بنگلورو میں پیر سے 7 اپریل تک منعقد ہونے والے اسسمنٹ کیمپ کے لیے 60 رکنی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
اس کیمپ میں 6 اور 7 اپریل کو سلیکشن ٹیسٹ کے ذریعے 33 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ تمام کھلاڑی آئندہ کوچنگ کیمپس اور انٹرنیشنل دورے میں حصہ لیں گی۔ پونے میں حال ہی میں ختم ہونے والی 14ویں ہاکی انڈیا سینئر ویمنز نیشنل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بعد 60 کھلاڑیوں کے کور گروپ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کے لیے حتمی 33 رکنی کور ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ کی تقرری تک کھلاڑی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کوچ انکیتا بی ایس کو رپورٹ کریں گی۔
ہاکی انڈیا کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ہرمن کروز نے آج ایک باقاعدہ بیان میں کہا، 14ویں ہاکی انڈیا سینئر ویمنز نیشنل چیمپئن شپ کھلاڑیوں کی سونے کی کان ثابت ہوئی ہے۔ ہم نے قومی چیمپئن شپ میں ٹیموں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اب ہمارے پاس قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا تال میل ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کے اہم ممکنہ کھلاڑیوں کے لیے بہترین 33 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔
60 رکنی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم :-
گول کیپر:- سویتا، سونل منز، بیچو دیوی کھریبام، مادھوری کنڈو، بنری سولنکی، پرومیلا کار اور رامیا کرماپو۔
ڈیفنڈرز:- ادیتا، نکی پردھان، روپانی کماری، لالہلنماوی، پریتی، ٹی سمن دیوی، انجانا ڈنگ ڈونگ اور نشی یادو۔
مڈ فیلڈرز:- مونیکا، سونیکا، نیہا، ماہیما چودھری، اشیکا چودھری، رتنیا ساہو، جیوتی چھتری، اجمینا کجور، سجاتا کجور، کریتکا ایس پی، مہیما ٹیٹے، ممتا بھٹ، ایڈولا جیوتی، نشا، جیوتی، سلیمہ ٹیٹے، منشری، اکشتا، لالرو اتفیلی،مرینا لالرامناگھکی، پربھلین کور، منیشا چوہان، انیشا ڈنگ ڈنگ، بھاونا کھڈے اور میکسیما ٹوپو۔
فارورڈ:- دیپیکا، شرمیلا دیوی، نونیت کور، دیپیکا سورینگ، سنگیتا کماری، ویشنوی وٹل پھالکے، روتاجا داداسو پسل، لالرینڈیکی، لالریمسیامی، بلجیت کور، وندنا کٹاریا، دیپی مونیکا ٹوپو، ورتیکا راوت، پریتی ، ریتیکا ، ماریانا، ممتاز خان، ترن پریت کور، کاجل ایس اتپاڈکر اور منجو چورسیا۔