• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بچپن کی شادی جیسی سماجی برائی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری : ورشا سنگھ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 17, 2026
0 0
A A
بچپن کی شادی جیسی سماجی برائی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری : ورشا سنگھ
Share on FacebookShare on Twitter

حاجی پور‌ ( محمد آصف عطا) بچپن کی شادی سے پاک بھارت مہم کے تحت ہفتہ کے روز حاجی پور کے گرلس ہائی اسکول میں عہد اجلاس و انعامی تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ ویشالی محترمہ ورشا سنگھ (آئی اے ایس) حاجی پور کے رکن اسمبلی جناب اودھیش سنگھ، ضلع پریشد صدر جناب آشتوتوش کمار دیپو، ضلع کوآپریٹو بینک کے چیئرمین جناب سدھیر مشرا، آنجہانی کنہائی شکلا سماجی خدمت ادارہ کے سکریٹری جناب سدھیر کمار شکلا سمیت دیگر مہمانوں نے مشترکہ طور پر چراغ روشن کرکے کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ویشالی نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اور ان کا روشن مستقبل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بال شادی جیسی سماجی برائی کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ،عوامی نمائندوں،سرپرستوں اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ضلع مجسٹریٹ نے طالبات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال کی عمر سے پہلے کسی بھی حالت میں شادی نہ کریں اور تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے خود کفیل بننے کی سمت میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بچیاں خود مختار بنیں گی تبھی سماج اور ملک مضبوط ہوگا۔ ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بال شادی روکنے میں فعال کردار ادا کریں اور اگر کہیں بال شادی کی اطلاع ملے تو فوراً انتظامیہ کو مطلع کریں تاکہ بروقت ضروری کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بیداری کے ذریعے ہی اس برائی پر مؤثر روک لگائی جا سکتی ہے۔ حاجی پور کے رکن اسمبلی جناب اودھیش سنگھ نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی بال شادی سے پاک بھارت کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مرحوم کنہائی شکلا سماجی خدمت ادارہ کی جانب سے اس سمت میں کیے جا رہے کاموں کی تعریف کی۔اس موقع پر مرحوم کنہائی شکلا کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی سماجی خدمات کو یاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران پینٹنگ، نعرہ نویسی اور مضمون نویسی مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو ضلع مجسٹریٹ ویشالی محترمہ ورشا سنگھ، معزز مہمانوں اور دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں میڈل اور اسناد دے کر سرفراز کیا گیا۔ پینٹنگ مقابلے میں امریتا رنجن نے پہلا، آرتی کماری نے دوسرا اور انجلی کماری نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ نعرہ نویسی مقابلے میں نعمت خانم پہلی، خوشبو کماری دوسری اور عائشہ خاتون تیسرے مقام پر رہیں۔ جبکہ مضمون نویسی مقابلے میں رشمی کماری پہلی، پرتیاشا ورما دوسری اور پریتی کماری تیسرے مقام پر رہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بال شادی کے خاتمے کے لیے ضلع انتظامیہ مسلسل بیداری مہم چلا رہی ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ویشالی کو بال شادی سے پاک بنانے کے لیے انتظامیہ پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے اور اس سمت میں عوام، عوامی نمائندوں، اساتذہ اور والدین کا تعاون نہایت اہم ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بال شادی روک تھام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مئی 18, 2026
    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار  تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    مئی 18, 2026
    کروکشیتر یونیورسٹی میں ایک اسٹڈی سینٹر اور چیئر کا نام  مہارانا پرتاپ کے نام پر رکھا جائے گا: نائب سنگھ سینی

    کروکشیتر یونیورسٹی میں ایک اسٹڈی سینٹر اور چیئر کا نام مہارانا پرتاپ کے نام پر رکھا جائے گا: نائب سنگھ سینی

    مئی 18, 2026
    وزیر اعظم مودی بھارت کی ترقی کیلئے بین الاقوامی دورہ پر

    وزیر اعظم مودی بھارت کی ترقی کیلئے بین الاقوامی دورہ پر

    مئی 18, 2026
    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مئی 18, 2026
    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار  تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    مئی 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist