نئی دہلی،ہماراسماج:سیلم پور وارڈ نمبر225میں کانگریس کی امیدوار ممتاز ریاض الدین راجو کی انتخابی مہم میں زبردست تیزی آرہی ہے یہاں کے ووٹر ممتاز کی حمایت میں سڑکوں پہ اتر آئیں ہیں اور ریلیوں و جلسوںمیں عوام الناس کا جم غفیر اس بات کی شہادت ہے کہ اس بار لوگ کانگریس کے امیدوار کو جتا کر ہی دم لیں گے ۔اسی سلسلے ایک عظیم الشان جلسہ وارڈ سیلم پور حلقہ میں منعقد کیا۔جلسے میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد،خواتین اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض الدین راجو نے کہا کہ سیلم پور وارڈ کے لوگوں کے مطالبے پر کانگریس نے میری اہلیہ ممتاز کو ٹکٹ دیا ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے ممتاز کو جتا کر بھیجاتو وہ پوری ایمانداری ،محنت اور لگن سے وارڈ کی خدمت کریں اور وارڈ کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی اس لئے آپ اپنا قیمتی ووٹ ممتاز کو دیں ۔کانگریس کی امیدوارممتاز ریاض الدین راجو نے کہا کہ آپ سبھی اس وارڈ کی حالت سے اچھی طرھ واقف ہیں سڑکیں ٹوٹیں ہوئی ہیں،سیور بند پڑے رہتے ہیں اور صاف صفائی کے نام پر صفائی ملازمین صرف تنخواہ لیتے ہیں ،لیکن اگر آپ نے اس بار مجھے جتا کر کامیاب بنایا تو میں اسی وارڈ کو ایک مثالی وارڈ بنا کر دکھاو¿گی ۔ان کے علاوہ کانگریس کے کئی سینئر لیڈروںنے اپنے خطاب میں لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔