• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مئی 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

’ایران پر حملہ ہوا تو ہم جوابی کارروائی تک محدود نہیں رہیں گے‘

ایران میں بگڑتی صورت حال کے خلاف دنیا بھر میں ایرانی باشندوں کے مظاہرے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 13, 2026
0 0
A A
’ایران پر حملہ ہوا تو ہم جوابی کارروائی تک محدود نہیں رہیں گے‘
Share on FacebookShare on Twitter

تہران، (یو این آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے، تہران پر عسکری حملہ کرنے کی صورت میں اسرائیل اور امریکہ کے عسکری و جہاز رانی مراکز کو جائز اہداف قبول کیا جائے گا۔ اتوار کو منعقدہ پارلیمانی اجلاس میں قالیباف نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ "جائز دفاع کے دائرے میں، اپنے خلاف کسی کارروائی کے بعد، ہم خود کو محض جوابی کاروائی تک ہی محدود نہیں رکھتے۔ اگر امریکی فوجی حملہ ہوا تو مقبوضہ علاقے (اسرائیل) بھی اور امریکی فوجی وجہاز رانی مراکز بھی ہمارے لیے قانونی اہداف ہوں گے”۔ انہوں نے کہا ہے کہ "حالِ حاضر میں ایران، اقتصادی، فکری، عسکری اور دہشت گردی جنگ پر مشتمل، چار محاذوں پر اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ نبرد آزما ہے اور یہ محاذ بیک وقت کھولے گئے ہیں "۔ دوسری طرف ٹرمپ نے بروز ہفتہ جاری کردہ بیان میں، ایران میں 28 دسمبر سے جاری احتجاجی مظاہروں پر بات کی اور کہا ہے کہ یرانی آزادی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور واشنگٹن ایرانیوں کو مدد کی فراہمی پر تیار ہے ۔ ایران میں ہنگاموں کے دوران 109 سکیورٹی ہلاک ہو گئے ہیں۔ قطر کے الجزیرہ چینل نے ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہاہے کہ ایران کے مختلف حصوں میں جاری احتجاجی مظاہروں میں چند روز کے دوران کم از کم 109 ایرانی سکیورٹی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی ریال کی قدر میں شدّت سے کمی اور بگڑتی اقتصادی شرائط کی وجہ سے 28 دسمبر سے تہران کے گرینڈ بازار سے حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے اور تیزی سے متعدد شہروں میں پھیل گئے ہیں۔ مظاہروں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں فی الوقت کوئی سرکاری اندازے موجود نہیں ہیں۔ تاہم تہران کے ایک ڈاکٹر نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ٹائم میگزین کو بتایا ہےکہ دارالحکومت کے چھ اسپتالوں نے کم از کم 217 مظاہرین کی اموات کا اندراج کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر براہِ راست فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے مظاہروں میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ تنظیم کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 10 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہروں میں جدید آتشی اسلحہ استعمال کرنے کی ویڈیو جاری کردی اعداد و شمار کے اعتبار سے اب تک ایران میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 اہلکار ہلاک ہوچکے۔ واضح رہے کہ مظاہروں میں ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔ایران میں بگڑتی ہوئی داخلی صورت حال کے خلاف دنیا بھر میں ایرانی باشندوں نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایرانی کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئی اور یونانی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist