جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام امبر ناتھ ضلع تھانہ میں جلسہ تحفظ ختم نبوت سیرۃ النبیﷺ و اصلاح معاشرہ
امبر ناتھ، : سماج معاشرہ کسی برادری خاندان کا نام نہیں ہے بلکہ افراد کے مجموعے کا نام ہے، جس سےپتہ چلتا ہے کہ دنیا میں کوئی انسان تنہا زندگی بسر نہیں کرتا ہے بلکہ ہر انسان کا دوسرے انسان سےواسطہ پڑتا ہےرابطہ قائم کرنا پڑتا ہےایک انسان کا جو دوسرے انسان سے رابطہ پڑتا ہے اسی کا نام سماج ہے ایک انسان دوسرے انسان سے کیسے ملے ایک انسان دوسرے انسان سے اس طرح رابطہ قائم کرے کہ اس کے اندر جو بگاڑ فساد کمیاں کوتاہیاں غفلتیں دن بدن بڑھتی جارہی ہے اسی کی اصلاح سدھار کا نا م اصلاح معاشرہ ہے۔ان خیالا ت کا اظہار کل گذشتہ حضرت مولانا محمد عرفان قاسمی صاحب ( مبلغ دار العلوم دیو بند ) نے جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام حجۃ الاسلام گرائونڈجمعہ بازار میدان امبرناتھ ضلع تھانہ میں منعقدہ جلسہ تحفظ ختم نبوت ،سیرۃ النبی ﷺ اور اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا محمد زاہد قاسمی ( استاذ جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ )نے اپنے خطاب میں فر مایا کہ اگر ہم سماج میں سدھار پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ہم اپنے اولادوں کی فکر کریں اور اس کے ساتھ اپنی بھی فکر کریں، مساجد کو آباد کریں۔مولانا محمد ذاکر قاسمی ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) نے جمعیۃ علماء کا تعارف پیش کرتے ہوئے فر مایا کہ جمعیۃ علماء ہندوستان کی سب سے قدیم وپرانی جماعت ہے جس کی آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد بے پناہ خدمات ہیں،جمعیۃ علماء ہند اپنے قیام سے لیکر آج تک ملک میں کیسے بھی حالات پیدا ہوں، چاہے وہ ملکی، ملی ہوں، یا پھرسماجی ہوںہر موقع پر جمعیۃ میدان میں نظر آ تی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء مہا راشٹر ہمارے صوبائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) کی قیادت میں جہاں جیلوں میں محروس بے قصور نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی اور قانونی امداد فراہم کر رہی ہے وہیں صوبہ مہاراشٹر کے 36 اضلاع اور اس کے تعلقہ جات میں اصلاح معاشرہ وسرت النبی ﷺ کی مہم چلارہی ہے ۔ مفتی محمد مبین خان قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس وقت ہمارے مسلم نوجوان خصوصا عصری اداروں کے طلباء ارتدادی فتنوں خاص طور پر فتنہ شکیلت کا بڑی تیزی سے شکار ہو رہے ہیں ان جیسے عقائد سوز فتنوں کی سر کوبی کیلئےتحفظ ختم نبوت اور سیرۃ النبیﷺ جیسے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مولانا یوسف جمال قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء امبر ناتھ و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانہ ) نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمان کرام اور شرکاء اجلاس کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا ۔ نیز جناب امیش ا ننت پاٹل(نگر سیوک وارڈ نمبر 16) کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی تائید و کو ششوں سے گرائونڈ پر اجلاس کا انعقاد ممکن ہو ا ۔
اجلاس کا آغاز قاری عبدالرحمن کی تلاوت کلام اللہ اور نعتیہ کلام سے ہوا ، مولانا نعیم احمد قاسمی بھیونڈی نے اجلاس کی کاروائی چلائی،اجلاس میں مولانا مستقیم ( صدر جمعیۃ علماء کلیان)مولانا زبیر (صدر جمعیۃ علماء مرباڑ) مولانا محمد علی (صدرجمعیۃ علماء الہاس نگر)حاجی شکیل احمد ،اقبال بھائی و فہیم بھائی( ذمہ دار ان دعوت وتبلیغ کلیان) جناب عبدالحفیظ ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امبرناتھ)حاجی عالمگیر (نائب صدر ) حاجی عطاء الرحمن (خازن ) الیاس جمال (نائب خازن) یونس بھائی، وسیم خان ،سرفراز شیخ مومن، ، ابراہیم شیخ ،شکیل بھائی ریلوے(ارا کین عاملہ جمعیۃ علماء امبرناتھ)مولانا شہیداللہ سراجی ( امیر جمعیۃ اہل حدیث امبر ناتھ) ان کے احبا ب تعلق دار، ابو عمیر جمعیۃ یوتھ کلب ممبر،ریحان پٹیل جمعیۃ یوتھ کلب ممبر،آفتاب احمد جمعیۃ یوتھ کلب ممبر ،ارشد جمال جمعیۃ یوتھ کلب ممبر،شعیب خان جمعیۃ یوتھ کلب ممبر، نثار شیخ پترکار نیوز 24 کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے عوام و خواص ائمہ مساجد علماء و حفاظ اور سامعین بڑی تعداد میں شریک تھے،حضرت مولانا عرفان کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل مں آیا۔