• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے !

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 19, 2024
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

مغربی ایشیاء میں حالات بہت دھماکہ خیز ہوتے جارہے ہیں ،فلسطین کی جنگ اب بہت جلد تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کرنے والی ہے۔ حوثی انصاراللہ اورامریکہ میں زبردست کشیدگی توعربوں کی صفوںمیں پھوٹ ،حماس کی نئی حکمت عملی اورصہیونی افواج کی تباہی لبنانی سرحد پر جنگ تیز ، ترکی اورسعودی عرب کھل کر حماس مجاہدین کے حق میں آگئے اوربین اقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ ، نصف سے زائد دنیا کے ممالک جنوبی افریقہ کے ساتھ گواہ بن کر کھڑے نظرآئے۔ اسرائیل کے خلاف آدھی سے زائد دنیا جنوبی افریقہ کے ساتھ مقدمے میں ثبوت لیکر کھڑی نظرآئی توایران اورپاکستان میں ڈرون اورمیزائیل حملہ اورپاکستان کا جواب برصغیرکو بھی متاثر کرگیا۔ امریکہ بہادر نے اپنی مکارانہ چالوں کی ناکامی کے بعد اب ایک بار پھر حوثی مجاہدین کے خلاف صف بندی کرلی ہے جس کے تحت بیس مغربی ممالک کا ایک نیا گروپ بناکر بحراحمر میں جنگی بیڑے بھیجنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ انصاراللہ کو زیرکرنے کا ایک نیا منصوبہ دنیا کے سامنے آیاہے اس سے قبل وہ تین بار فضائی حملے یمن پر کرچکاہے۔ جس میں اس نے طویل نشانے پر مارکرنے والے راکٹوں اورمیزائیلوںکا استعمال کیا، لیکن حوثیوں پر اس کا کوئی اثر پڑتانظرنہیں آیا۔ امریکہ کی اس تیاری کا جواب دینے کیلئے حوثیوںنے بھی کمر کس لی ہے جب انہیں پتہ چلاکہ امریکہ کے ساتھ فرانس ،اسپین اورکئی بڑے ممالک جن کاتعلق یوروپی یونین سے ہے ،دینے سے انکارکردیا تو حوثیوں نے نئے جذبے کے ساتھ پندرہ اورسولہ جنوری کو دو اور امریکی بحری جہازوں پر حملہ کرکے انہیں نذرآتش کردیا ،ان کے جوش اورجذبہ کو دیکھ کر اندازہ ہورہاہے کہ حوثی کسی طرح خاموش ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ انصاراللہ کے کمانڈرنے امریکہ کو انتباہ دیاہے کہ ہم میدان میں آگئے ہیں لیکن پچاس برس کا سازوسامان لیکر آئیے گا۔غزہ میں حماس کے حملے نئی حکمت عملی کے ساتھ ہونے لگے ہیں اب وہ سرنگوں میں بیٹھ کر صہیونی افواج کا نقل وحرکت کا جائزہ لیتے رہتے ہیں جس کا پتہ اسرائیل کوبالکل نہیں چلتاہے کیونکہ اس علاقے میں مواصلات کے ذرائع پر صہونیوں کا نہیں اب حماس مجاہدین کاکنٹرول ہے کیونکہ جیسے ہی صہیونی فوج نشانے پر آتی ہے حماس مجاہدین سرنگوں سے نکل کر ان کی افواج ٹینک اوربکتر بند گاڑیوں کو اڑادیتے ہیں۔ اس بار حماس مجاہدین نے اپنی نئی حکمت عملی کے تحت صہیونی افواج کی ڈیوٹی پر آمد یا ان کی واپسی کے وقت گھات لگاکر انہیں اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ جس میں انہیں بڑی کامیابی حاصل ہورہی ہے یہی وجہ ہے کہ صہیونی افواج میں انتشار پیدا ہوگیاہے اورکئی فوجی دستوں نے توغزہ میں ڈیوٹی پر جانے سے انکارکردیاہے۔ بہانے بنانے لگے ہیں، جنگ کے سودن سے زائد ہوچکے ہیں لیکن کامیابی نام کو بھی نہیں ملی ہے اس کااعتراف خود اسرائیل کے سیاستداں اورفوجی جرنل کھل کر کرنے لگے ہیں ان میں سے کئی افراد کو نیتن یاہو کے عتاب کا شکار بھی ہونا پڑاہے۔ حال میں ایک امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں اسرائیل کے سابق فوجی جرنل نے اعتراف کیاہے کہ نیتن یاہو کا یہ خواب پورا نہیں ہوگاکہ غزہ پٹی کو فلسطینیوں سے پاک کرالیاجائے،ابھی تو فی الحال حماس کو زیر کرنے میں اسرائیل کو دس برس درکار ہوں گے۔ اسی طرح کابیانیہ اسرائیلی روزنامہ ہیری ٹیج کا بھی ہے ،اس اخبار نے تواسرائیل کی تباہ کاریوں پر بھی روشنی ڈالنا شروع کردی ہے۔ رہی بات بین اقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمہ کی تواس کی سماعت تیزی کے ساتھ جاری ہے اورجلدہی اس کے فیصلے کی امید ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ اس عدالت کے پندرہ ججوں میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے ججوں کی تعداد زیادہ ہے بلکہ چیف جسٹس تو امریکہ کا ہی آدمی ہے۔ اب فیصلہ کیاآتاہے یہ دیکھنے کی بات ہے۔ سماعت کے دوران ایک جج صاحب کو اونگھتے ہوئے بھی دیکھاگیا ہے۔ بین اقوامی عدالت میں یہ مقدمہ عرب ممالک کو لیکر جانا چاہیے تھا لیکن کسی کی بھی غیرت نہیںجاگی ۔امت مسلمہ کا کھیل کھیلنے والوں کے برخلاف مہاتماگاندھی کے شاگر نلسن منڈیلا کے ملک جنوبی افریقہ نے پہلی کی اوراس کا ساتھ دینے کیلئے دنیا کے کئی ممالک کھڑے ہوگئے ۔ پہلی پیشی میں جس نوجوان خاتون وکیل عدیلہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر مدلل باتیں کہیں اوربین اقوامی عدالت میں اس کی ساری دفعات اورشقوں کو کھول کھول کر کمرۂ عدالت میں پیش کیا تو وہاں موجود دنیا بھر کے ماہرین قانون عش عش کراٹھے ۔ اسرائیل اور نیتن یاہو کو سزا دینے کی وکالت کا جواب صہیونی وکلاء دینے میں ناکام رہے بلکہ اس کی طرف سے مضحکہ خیز باتیں بھی کہی گئیں۔ جیسے کی غزہ میں دوا اورعلاج کی ہرممکن سہولیات موجود ہیں۔ وہاں غذائی اشیاء کی کمی نہیں ہے۔ پانی کی فراوانی ہے ،کوئی بھی اسپتال اسرائیل کی بمباری میں نہیں ٹوٹا اور اسکول بھی معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں جہاں بچے پڑھنے جارہے ہیں۔ اپنے جواب میں صہیونی وکیل کو کئی جگہ ہکلاتے اوراٹکتے ہوئے دیکھاگیا۔ بحث ابھی جاری ہے۔ نسل کشی مقدمہ میں کھل کر سعودی عرب بھی سامنے آگیاہے اوراس نے مدعیان کی فہرست میں اپنا نام درج کرادیاہے۔ توترکی بھی کھل کر میدان میں جوپہل سے تھا اب اس نے ثبوت بھی مہیاکرادیاہے۔ نامی بیااورلاطینی امریکہ بھی مدعیان کی فہرست میں پیش پیش ہیں۔ البتہ مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات اوربحرین نہ صرف دوری بنائے ہوئے ہیں بلکہ بحرین کے ایک شہزادے نے توباقاعدہ اسی ہفتہ حماس کی مذمت کردی اورعدالت میں وہ نہ صرف اسرائیل کا ساتھ دے رہاہے بلکہ کچھ عرب ممالک تو اسرائیل کے حق میں گواہی بھی دینے کو تیار بیٹھے ہیں وہ سب امریکہ اورجرمنی کی طرح اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑے نظرآرہے ہیں۔ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے اعلان کیاہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں لیکن اسے ہماری شرائط پر عمل کرناہوگا۔ فلسطینیوں کو ایک خودمختار ریاست تسلیم کرتے ہوئے اسے مقبوضہ علاقہ کو مکمل طور پر خالی کرنا پڑے گا۔ قطر نے بھی صحافیوں کو قتل عام پر ایک نیا مقدمہ بین اقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف چلانے کافیصلہ کرلیاہے اورجلد ہی اسے پیش کرنے جارہاہے۔ اسی اثنا ء دنیا بھرمیں صحافیوں نے فلسطین میں شہید کئے جانے والی اپنی برادری کی حمایت میں احتجاج کیاہے اورشمعیں روشن کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔تیسراواقعہ ایران اورپاکستان کے درمیان اختلاف ہی نہیں بلکہ ڈرون اورمیزائیل حملے کا پیش آیا۔ جس سے جنگ کا نیا محاذ کھل جانے کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی گفتگو جاری تھی اورپاکستانی وفد تہران میں موجودتھا۔ ایران پر الزام ہے کہ اس نے بلوچستان کے کوئٹہ ضلع میں پاکستانی علاقے میں واقع زرغون کی پہاڑی میں جیش العدل کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دوپاکستانی شہریوں کو ہلاک کردیا۔ جواب میں آج 18جنوری کو صبح آٹھ بجے ایران کے سیستان علاقے میں راکٹ کی بارش کردی اور یہ دعویٰ کیاکہ اس نے وہاں موجود دہشت گردوں کے اڈوں کو تباہ کردیاہے۔ واضح ہو کہ جیش العدل ایسی دہشت گرد تنظیم ہے جو پاکستان اورایران دونوں کیلئے سردرد بنی ہوئی ہے۔ جس طرح امریکہ بہادر داعش کو فنڈنگ کرتاتھا اوروہ اسرائیل کے اشارے پر قتل وخون کا بازار گرم کئے ہوئے تھا اسی طرح جیش العدل کو بھی امریکہ ہی گائڈ کرتاتھا اورایران وپاکستان کو نکیل ڈالے ہوئے تھا۔ دونوںممالک سفارتی سطح پر ان حملوں کے سد باب پر کوئی بات کرتے اس کے برخلاف دونوں نے حملے شروع کردئے،ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے شیطان بزرگ کارفرماہے ،وہ ہرطرح سے ایران کو فلسطین کی جنگ میں براہ راست شامل ہونے کا منتظرتھاتوپاکستان جہاں کوئی جمہوری حکومت نہیں ہے اسکو بھی استعمال کررہاتھا کیونکہ وہاں کا وزیراعظم امریکہ کی کٹھ پتلی ہے۔ اسی لئے اس کے اشارے پر بحیرۂ عرب میں تین پاکستانی جنگی جہازوں کو تعینات کردیاگیاتھا۔اب اس کا نتیجہ دونوںملکوں میں کشیدگی کاسبب بنا، بظاہر پاکستانی حملے پر ابھی ایران خاموش ہے ،کوئی ردعمل اس کی طرف سے نہیں آیاہے لیکن حالات سنگین ہوتے نظرآرہے ہیں ،دونوںممالک کے سفیر اپنے ملکوں کو واپس جاچکے ہیں، اب دیکھنا ہے کہ کیا کسی دانشمندی کا ثبوت دے کر اس مسئلے کو گفتگو کے ذریعے حل کرت ہیں ،یادونوں باہم دست وگریباں ہوجاتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں  گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اپریل 22, 2026
    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا  اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    اپریل 22, 2026
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist