رام پور31جنوری،سماج نیوز سروس:مدرسہ فیض العلوم تھانہ ٹین میں مختلف صوبوں اور علاقوں کی انجمنوں کے درمیان تقریری مقابلہ مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی ناظم مدرسہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔طلباءنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہترین انداز میں خطابت کے فن دکھائے۔تقریری مقابلے میں مولانا محمد یعقوب قاسمی ،مولانا عبدالقادر ندوی اور مولانا محمد رئیس قاسمی نے حکم کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیئے۔ مدرسہ ہذا میں اساتذہ کی نگرانی میں ہر جمعرات کو ہفتہ واری انجمنیں منعقد ہوتی ہیں جس میں طلباءدل چسپی کے ساتھ حصہ لیتے ہیں اور قرا¿ت ونعت گوئی کے ساتھ خطابت میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔ پھر سال کے آخیر میں ان کے درمیان تقابلی پروگرام منعقد ہوتے ہیںجس میں منتخب طلباءکو انجمن کے اختتامی پروگرام میں مہمان خصوصی علماءائمہ اور مدرسہ کے تمام اساتذہ و طلباءکے سامنے تقریر کرنے کا موقع دیا جاتاہے اور انعامات سے نوازا جاتا ہے۔اس مسابقتی پروگرام میں نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکا اعلان مدرسہ کے استاد حدیث مفتی محمد ساجد قنوجی نے کیا ۔ اس میں پہلا مقام انجمن ندائے اسلام رام پور کے محمد نعمان ،دوم انجمن بزم ابرار قنوج کے محمد خزیمہ اور سوم انجمن قاضی مجاہد الاسلام بہار کے محمد ارمان نے حاصل کیا۔اس کے بعد حکم حضرات نے اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازتے ہوئے تمام شرکاءکی حوصلہ افزائی کی۔ آخیر میں مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی نے طلباءکو مختصر نصیحتیں کیں۔کہا کہ اس وقت کی محنت آئندہ کام آئے گی۔ اس لئے ہر میدان میں محنت کریں۔ وقت کو ضائع نہ کریں۔ سالانہ امتحان کے تیاری میں مشغول رہیں۔ لغویات سے پرہیز کریں ۔ جن طلباءنے مقابلہ میں کامیابی حاصل کی وہ قابلِ مبارک بادہیں نیزحصہ لینے والے بھی مبارک بادکے مستحق ہیں۔نظامت کے فرائض مفتی ضیاالحق نے انجام دے۔ تمام اساتذہ اور طلباءموجود رہے۔ آخیر میں مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی کی دعا پر پروگرام اختتام پزیر ہوا۔












