• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ضلع مظفرپور کے شکرا اور کڑھنی بلاک میں امارتِ شرعیہ کا دعوتی و اصلاحی دورہ جاری

شاہپور جنید اور چین پور بنگرا میں اہم اجلاس، علماء نے اتحادِ ملت، دینی تعلیم اور اصلاحِ معاشرہ پر دیا زور

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 18, 2026
0 0
A A
ضلع مظفرپور کے شکرا اور کڑھنی بلاک میں امارتِ شرعیہ کا دعوتی و اصلاحی دورہ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

مظفرپور: حضرت امیرِ شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہم کی ہدایت اور ناظم امارتِ شرعیہ جناب مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب کی ایما پر ضلع مظفرپور کے مختلف بلاکوں میں امارتِ شرعیہ کا دعوتی و اصلاحی دورہ گزشتہ 16 مئی سے جاری ہے۔ اس سلسلے کا پہلا افتتاحی اجلاس گزشتہ شب شکرا بلاک کی مشہور آبادی شاہپور جنید میں منعقد ہوا، جس میں گاؤں اور اطراف کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دعوتی وفد کی قیادت امارتِ شرعیہ کے معاون ناظم جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی کررہے ہیں۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ امتِ مسلمہ کے لیے مشکلات و مصائب کے دور میں ایک مضبوط اسلامی ڈھال کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم ادارہ بزرگوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی فکر اور اسلامی نظامِ زندگی کے تحفظ کے لیے قائم کیا تھا، اور آج کے نازک حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر مسلم آبادی اپنے اندر دینی بیداری، فکری اصلاح اور تعلیمی استحکام پیدا کرے۔انہوں نے تعلیم کے حصول پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہر بستی میں دینی تعلیم کے لیے مکاتب کا مضبوط نظام قائم کیا جائے، نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں سے جوڑا جائے، اور نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر مسلم آبادی کے ذمہ داران متحد ہوکر اپنی بستی کے دینی، تعلیمی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوشش کریں، اور کچھ نوجوانوں کو دینی مدارس میں بھیج کر علومِ اسلامیہ سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں دین کی خدمت انجام دے سکیں۔اس موقع پر دارالعلوم الاسلامیہ امارتِ شرعیہ کے استاذ مولانا عبدالحیی زاہد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لیے سب سے اہم ضرورت باہمی اتحاد اور اتفاق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت کو مسلکی، برادری اور ذات پات کے تعصبات سے اوپر اٹھ کر دینی و ملی مفادات کے لیے کام کرنا ہوگا اور اپنی اعلیٰ قیادت پر مکمل اعتماد رکھنا ہوگا۔مرکزی دارالقضاء امارتِ شرعیہ کے معاون قاضیِ شریعت مفتی محمد راشد انور قاسمی نے اصلاحِ معاشرہ کے موضوع پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم معاشرہ تلک، جہیز اور بارات جیسی غیر اسلامی رسموں میں مبتلا ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں معاشی بوجھ اور سماجی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسلامی شریعت کی روشنی میں سادگی کے ساتھ نکاح انجام دیں اور اپنی بہنوں و بیٹیوں کو وراثت میں ان کا جائز حق ادا کریں۔شعبۂ تنظیم کے کارکن مفتی محمد عبدالقدوس مظاہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقوق اللہ تو اللہ تعالیٰ معاف فرما سکتے ہیں، لیکن حقوق العباد کی ادائیگی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے سماجی اور معاشرتی معاملات میں اسلامی تعلیمات اور سنتِ نبوی ﷺ کو پیشِ نظر رکھیں۔پروگرام کا آغاز مفتی عبدالقدوس صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا احمد حسین قاسمی مبلغ امارت شرعیہ نے انجام دیے۔ ابتدائی گفتگو اور امارتِ شرعیہ کی خدمات کا تعارف مولانا نوشاد عالم مظاہری نے پیش کیا۔دریں اثنا آج دن کا پروگرام مظفرپور کی معروف آبادی چین پور بنگرا کی جامع مسجد میں منعقد ہوا، جس میں علاقہ کے علماء، ائمہ، دانشوران اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام قائدِ وفد مولانا احمد حسین قاسمی مدنی کی دعا پر ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist