• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

عقل مندوں کی بھیڑ میں دردمندوں کا بڑھتا ہوا فقدان!

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 23, 2023
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

جاوید اختر بھارتی

javedbharti508gmail.com

بڑا آسان ہے یہ کہنا کہ میں ہوں نا ، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے یہ بات اکثر وبیشتر بھرے مجمع میں کہی جاتی ہے اور واہ واہی لوٹی جاتی ہے جم غفیر میں سرخروئی حاصل کی جاتی ہے اور عموماً جیسے ہی بھیڑ منتشر ہوتی ہے اور سب لوگ اپنے اپنے گھروں کے لئے روانہ ہوتے ہیں تو وہ شخص بھی چل دیتا ہے جس نے بھرے مجمع میں تسلی دی تھی، ڈھارس بندھائی تھی اور اطمینان دلایا تھا اور جسے تسلی دی تھی وہ دیکھتے ہی دیکھتے اکیلا رہ جاتاہے آنکھوں میں آنسو بھر جاتے ہیں کہ ابھی تو تسلی دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا تھا یہ تو بالکل وہی بات ہوئی کہ شیشے کے بے شمار ٹکڑوں کو اٹھاکر دیکھا ہے تو ہر ایک ٹکڑےمیں وہ تنہا نظر آتا ہے بس وہ سمجھ جاتا ہے کہ ابھی جو کچھ ہوا وہ صرف ایک رسم تھی ایک رواج ہے اب جو کچھ کرنا ہے وہ اپنے بل بوتے پر ہی کرنا ہے شائد وہ کوئی اور مقام ہوگا کچھ مواقع یا مقاصد ہوں گے کہ کہا جاتا ہے کہ میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر ،، لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا ،، یہاں تو کارواں ہی چلا گیا اور میں اکیلا ہی رہ گیا اب زمانہ بدل چکا ہے لوگ عملی طور پر نہیں بلکہ ہمدردی اور تسلی کے نام پر صرف زبانی خرچ سے کام چلاتے ہیں اور عملی طور پر کمزوروں کا حق مارا کرتے ہیں ، مزدوروں کی مزدوری گھٹایا کرتے ہیں ، غربت کا مزاق اڑایا کرتے ہیں،، تعلیم تو یہ دی گئی ہے کہ کھانا بناؤ تو شوربا بڑھالو، روٹی پکاؤ تو سائز چھوٹی کرکے تعداد بڑھالو ، کوئی بیمار ہو تو اس کی عیادت کے لئے جاؤ کوئی پریشان حال ہو تو اس کا مالی تعاؤن کرو مگر افسوس کہ یہ ساری چیزیں اور ساری باتیں تقریر و تحریر تک محدود ہوگئیں نتیجہ یہ ہوا کہ آج جو شخص سو کلوآلو کی بوری اپنی پیٹھ یا کاندھے پر اٹھاتا ہے وہ خرید نہیں سکتا اور جو سو کلوآلو کی بوری خرید سکتا ہے وہ کاندھے پر اٹھا نہیں سکتا یعنی کہیں غربت و مجبوری کا مسئلہ ہے تو کہیں نفاست اور نزاکت و دولت کی فراوانی کا مسلہ ہے چہار جانب نمائش اور نام و نمود کے پیچھے لوگ بھاگ رہے ہیں اشتہار میں نام امیر کا ، دیوار پہ نام امیر کا یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ سب اللہ کے بندے ہیں اور امیر و غریب دونوں انسان ہیں دونوں اللہ کے بندے ہیں اور احساس ہی نہ ہونے کی وجہ سے بھلے ہی چاند پر زمین خریدنے کی بات کی جائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں تو آج تک زمین پر بھی زندگی گزارنے کا سلیقہ نہیں آیا بات بات میں غریبوں اور کمزوروں کو کہا جاتا ہے کہ تم محنت نہیں کرتے دولت کی فراوانی کے بعد اسے یہ بھی احساس نہیں ہوتا ہے کہ ہاتھ پیر چلانا اپنی جگہ ، رزق تلاش کرنا اپنی جگہ لیکن اس میں تقدیر کا بھی دخل ہے ورنہ صبح سے شام تک پتھر کون توڑتا ہے ، مکان تعمیر ہوتا ہے تو محنت کون کرتا ہے، بجلی، پانی، سڑک کی تعمیر و مرمت اور ترتیب میں محنت کون کرتا ہے ، دھوپ کے تھپیڑے کون کھاتا ہے ، گرمی میں ماتھے سے ایڑی تک پسینہ کون بہاتا ہے ، سردی کے موسم میں کھیت کھلیانوں میں فصلوں کی کوڑائی، بوائی، روپائی کرتے ہوئے گن گن گن گن کون کانپتا ہے ، آج بھی فٹپاتھ پر اخبار بچھا کر کون سوتا ہے ان تمام سوالوں کا جواب کون دے گا اگر محنت ہی شرط ہے انسان کو دولت مند ہونے کے لئے تو آج تک پتھر پر ہتھوڑا مارنے والا دولت مند کیوں نہیں ہوا؟ آلو کی چپس بنانے والا امیر و دولت مند ہوگیا تو کھیتوں میں آلو اگانے والا دولت مند کیوں نہیں ہوا؟ جب ان تمام حالات پر سنجیدگی سے غور کریں گے تو بات سمجھ میں آئے گی کہ تدبیر اور تقدیر دونوں کا انسان کی زندگی میں بہت بڑا عمل دخل ہے،، اور اس کے باوجود بھی جسے سمجھ میں نہ آئے تو اسی کو گھمنڈی کہا جاتا ہے کہ اسے اپنی دولت کی فراوانی پر گھمنڈ ہے اور وہ غریبوں کو کیڑا مکوڑا سمجھتا ہے لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ قارون کے پاس بھی خزانہ تھا ، شداد کے پاس بھی خزانہ تھا دونوں کو دولت و خزانے کا ایسا خمار چڑھا کہ خدائی کا دعویٰ کرنے اللہ رب العالمین نے ایک آن میں ایک کو زمین میں خزانہ سمیت دھنسا دیا اور دوسرے کو اس کی بنوائی ہوئی جنت کی چوکھٹ پر موت کے گھاٹ اتار دیا، اسی لئے کسی شاعر نے کہا ہے کہ سنسار میں باجے ڈھول ، یہ دنیا میری طرح ہے گول’’ کہ پیسہ بولتا ہے‘‘ قارون نے مجھ کو پوجا تھا ، فرعون بھی میرا شیداتھا، شداد کی جنت مجھ سے بنی، نمرود کی طاقت مجھ سے بڑھی جب چڑھ گیا میرا خمار ،، خدا کے ہوگئے دعویدار،، کہ پیسہ بولتا ہے لیکن گھمنڈ ، غرور اور تکبر کا انجام بھگتنا پڑا ،، اس لئے نہ طاقت پر اترائیں نہ دولت پر اترائیں کیونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ چھپر پھاڑ دینے پر قادر ہے تو چمڑی ادھیڑنے پر بھی قادر ہے۔
مرنے کے بعد تو سب کاندھا دیتے ہیں ارے جیتے جی کسی کو کاندھا دو تو بات بنے ،، کسی کو تنہا نہ چھوڑ و، تعلقات میں حسن و دولت کو آڑے نہ آنے دو ،، ورنہ آپ تعلقات میں بھی جسموں کی نمائش کریں گے اور امیری غریبی کا احساس دلائیں گے تو اس کے جذبات مجروح ہوں گے پھر تو وہ یہی کہے گا کہ نہ ہو کوئی بیٹا تو زندگی میں اندھیرا ہے اور آگے یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ میرے پاس سے گزر کر میرا حال تک نہ پوچھا ،، میں یہ کیسے مان جاؤں کہ وہ دور جاکے روئے بلکہ جس کا ساتھ پکڑو تو پاکیزگی کا خیال رہے، سچائی پر مبنی تعلقات کی بنیاد ہو تاکہ وہ کہہ سکے کہ زندگی کی راہوں میں رنج وغم کے میلے ہیں ، گھبرانے کی بات نہیں کہاں ہم اکیلے ہیں،، ورنہ پھر وہ یہی کہے گا کہ غریب ہونے کی وجہ سے میں بھلایا بھی جاتا ہوں، ٹھکرایا بھی جاتا ہوں ،، ہائے رے میری قسمت،، میرے پاس بھی پیسہ ہوتا تو لوگ مجھ سے بھی ملتے اور میری باتوں کو لوگ ٹھوس سمجھتے مگر ہائے افسوس! بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے ،، ہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist