• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سلامتی کونسل کا بے نتیجہ اجلاس؛ امریکا اور اسرائیل کی ایران کو دھمکیاں

اسرائیل پر کیا گیا حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق تھا جو انفرادی یا اجتماعی دفاع کا حق فراہم کرتا ہے:امیر سعید ایرانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 16, 2024
0 0
A A
سلامتی کونسل کا بے نتیجہ اجلاس؛ امریکا اور اسرائیل کی ایران کو دھمکیاں
Share on FacebookShare on Twitter

جنیوااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور امریکا کے مندوبین نے تلخ تقاریر کیں اور ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں جس کے جواب میں ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل نے ایران پر ہر ممکن پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا۔اسرائیلی سفیر گیلاد اردن نے مزید کہا کہ خطے میں امن کا واحد آپشن یہ ہے کہ ایران کی مذمت کی جائے اور اسے ان کے ہولناک جرائم کی بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے ہر ضروری وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ایران پر پابندیاں لگائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔گیلاد اردن نے خبردار کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور ان کی حکومت اسرائیل کو ابلتے پانی میں مینڈک سمجھتی ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ غلطی پر ہیں۔ ایران نے ہماری سرزمین پر حملہ کرکے ہر سرخ لکیر کو عبور کیا۔ اسرائیل جوابی کارروائی کا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔جس پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے کہا کہ اسرائیل پر کیا گیا حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق تھا جو انفرادی یا اجتماعی دفاع کا حق فراہم کرتا ہے۔ایرانی ایلچی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے قانون کے تحت کسی رکن پر کوئی مسلح حملہ ہوتا ہے تو جب تک کہ سلامتی کونسل ضروری اقدامات نہ کرے۔ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے دفاع کا حق موجود ہے۔ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں انتہائی احتیاط کے ساتھ صرف اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تاکہ شہریوں کو نقصان سے بچا جا سکے۔امیر سعید ایرانی نے کہا کہ اگر اسرائیل یا امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اپنے دفاع کے حق کو بھرپور طور پر استعمال کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیں گے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ ایران کی لاپرواہی پر مبنی اقدامات سے نہ صرف اسرائیل کی آبادیوں کو خطرہ ہے بلکہ اردن اور عراق سمیت خطے میں اقوام متحدہ کے دیگر رکن ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران سے جواب طلب کرے۔ طویل عرصے سے ایران نے پاسداران انقلاب، حزب اللہ اور حوثیوں کو مسلح کر کے خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے۔رابرٹ ووڈ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ ایران ہی تھا جس نے اس حملے کے لیے حماس کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کی تھی۔امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایران یا اس کے پراکسیز نے امریکا یا اسرائیل کے خلاف مزید کوئی کارروائی کی تو اس کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔
جس پر ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن امریکا نے ہمارے شہریوں یا ملکی سلامتی کے خلاف کوئی فوجی کارروائی شروع کی تو اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔سلامتی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا موازنہ ہٹلر سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پراکسیز کے ذریعے عالمی سطح پر شیعیت مسلط کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔اسرائیلی سفیر کے بقول اپنی سازش کو پورا کرنے کے لیے ایران نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آرامکو آئل فیلڈ اور کسی بھی دوسرے ایسے ادارے پر حملہ کررہا ہے جسے وہ اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔صیہونی ریاست کے سفیر گیلاد اردان نے خبردار کیا کہ ایران جوہری صلاحیتوں کی طرف بڑھ رہا ہے اس نے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کیا اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اس کا بریک آؤٹ وقت اب محض چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے۔گیلاد اردان نے مزید کہا کہ ہم پر ہر محاذ سے اور ہر سرحد سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔ ہم ایران کے دہشت گرد پراکسیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ غزہ کی جنگ اسرائیل اور حماس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ اسرائیل پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد گروہ اسی شیعہ آکٹوپس یعنی ایرانی آکٹوپس کے شکنجے میں ہیں۔بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا اور اس پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist