• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بھارت امریکہ پھر ایک دوسرے کے ساتھ

ہند - امریکہ تجارتی معاہدے کے اعلان کے لیے این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ نے مودی کا خیرمقدم کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 4, 2026
0 0
A A
بھارت امریکہ پھر ایک دوسرے کے ساتھ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے ممبران پارلیمنٹ نے منگل کو پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اعلان پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کیا۔اعلان کی ستائش کرتے ہوئے، بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے جے مودی، وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے کے نعروں کے ساتھ وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی اشیا پر امریکی درآمدی ٹیرف 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دی جائے گی۔ مسٹر ٹرمپ نے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے دوستی اور احترام کی علامت قرار دیا ہے۔ مسٹر مودی نے کچھ دیر بعد ایکس پر اس کی تصدیق کی۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان نے ایک تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس میں امریکہ نے باہمی درآمدی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا ہے، یہ سب وزیراعظم مودی کے تئیں دوستی اور احترامکے لیے کیاگیا ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر کہا کہ اس معاہدے میں درآمدی ٹیرف میں نمایاں کمی شامل ہو گی۔ اس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ہندوستان روس سے تیل خریدنا بند کردے گا۔ اس سے قبل مسٹر ٹرمپ نے ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس میں 25 فیصد روس سے خام تیل کی درآمد سے متعلق تھا، کیونکہ امریکی انتظامیہ کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان کی روس سے تیل کی خریداری روس کی جنگی کوششوں کی حمایت کر رہی ہے۔میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت سینئر لیڈران موجود تھے۔دریں اثنا حکومت نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی پارلیمنٹ میں ایک بیان دیا جائے گا اور متعلقہ وزیر بھی معاہدے کے بارے میں ایوان کو آگاہ کریں گے۔ راجیہ سبھا میں منگل کے روز اپوزیشن اراکین نے سخت اعتراض کیا کہ پارلیمنٹ کو اس معاہدے کی جانکاری نہیں دی گئی جبکہ امریکہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس معاہدے کا ذکر کیا گیا۔ اپوزیشن نے حکومت سے فوری بیان دینے کا مطالبہ کیا اور اس مسئلے پر ایوان میں شور شرابہ کیا۔ ایوان کے لیڈر جگت پرکاش نڈا نے اپوزیشن کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ہی پارلیمنٹ کو اس معاہدے کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر بھی اس پر بیان دیں گے۔ نڈا نے کہا کہ اپوزیشن کو مایوسی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اچھائی میں بھی برائی تلاش کرنا اس کی عادت بن گئی ہے اور یہ طریقہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل رات امریکی صدر نے اس معاہدے کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا اور اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کے ذریعے اطلاعات دی ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کو بھی سب کچھ بتانے کے لیے تیار ہے اور اپوزیشن کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist